Bharat Express DD Free Dish

Uncategorized

 اسرائیل اورلبنان کی جنگجو گروپ کے درمیان لڑائی تیز ہوگئی ہے۔ جنگجوگروپ نے کہا ہے کہ اس نے ایک دن پہلے اسرائیلی ہوائی حملے میں ایک سینئرکمانڈرکے قتل کا بدلہ لینے کے لئے شمالی اسرائیل میں 200 سے زیادہ راکٹ داغے اور ڈرون اڑائے۔

جسٹس اگروال نے کہا کہ دہلی میں فضائی آلودگی کو روکنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کسانوں پر صرف مقدمہ چلانا، جرمانے لگانا اور انہیں جیل بھیجنا بہت بڑی ناانصافی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جسٹس اگروال رام جنم بھومی بابری مسجد کیس میں اپنے تاریخی فیصلوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔

انڈین مینارٹیز فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونائیٹڈ اسٹیٹس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم (یو ایس سی آئی آر ایف) نے ایک بار پھر خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے غلط رخ پر پایا ہے۔

پیپرلیک پر مرکزی وزارت تعلیم ایکشن موڈ میں ہے۔ آج وزارت کی طرف سے واضح الفاظ میں کہا گیا کہ یہ میٹر سی بی آئی کو سونپا گیا ہے۔ جب تک سی بی آئی کی طرف سے رپورٹ نہیں آجاتی، تب تک اس بارے میں کچھ نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا۔ طلبا کا مفاد سب سے اہم ہے۔

گوتم اڈانی نے مزید کہا کہ 2050 تک ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کا سرمایہ 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان اگلے 26 سالوں میں اپنے اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 36 ٹریلین ڈالر کا مارکیٹ کیپ شامل کرے گا۔

اترپردیش واقع ایودھیا میں رام مندر میں ایس ایس ایف کے ایک جوان کی مشتبہ حالت میں گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے۔

راہل گاندھی نے کیرالہ کے وایناڈ اور یوپی کے رائے بریلی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس سیٹ پررہیں گے اور کون سی سیٹ چھوڑیں گے۔ حالانکہ وہ پچھلی لوک سبھا میں وایناڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کہ کونسی سیٹ چھوڑیں۔

حال ہی میں دہلی کے اسکولوں، اسپتالوں، کالجوں اور ہوائی اڈوں پر بھی اسی طرح کے میل موصول ہوئے تھے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ میل کس نے بھیجے ہیں۔

راہل گاندھی نے اس دوران وزیراعظم نریندر مودی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کہتے ہیں کہ کسانوں کو قانونی ایم ایس پی نہیں دی جا سکتی ہے۔

آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریزرویشن سے دور رکھنے کی وجہ سے ہزاروں نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع سے محروم کر ہونا پڑا ہے۔