Bharat Express

UP News: قنّوج میں انسانیت شرمسار، خاوند نے اہلیہ اور اس کے عاشق کے ساتھ پانچ ماہ کی بچی کا قتل کیا، پولیس کے سامنے کی خود سپردگی

ریاست اترپردیش کے ضلع قنوج سے ایک سنسنی خیز معاملہ منظر عام پر آیا ہے، یہاں ایک خاوند نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ساتھ اس کے عاشق اور پانچ ماہ کی معصوم بچی کا قتل کردیا، اس کے بعد وہ خود ہی تھانہ جاکر پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی، یہ معامہ قنّوج کے اند گڑھ تھانہ علاقہ کا ہے ۔ ذرائع سے موصول ہوئی اطلاع کے مطابق یہاں کا مقامی باشندہ منوج کمارجاٹو نے بدھ کی شب اپنی اہلیہ اور اس کے عاشق 27 سالہ ستیندر کے ساتھ اس کی پانچ ماہ کی معصوم بچی کا بھی قتل کردیا۔ ملزم نے لاٹھی اور ڈنڈے سے حملہ کرنے کے بعد چاقو سے تینوں کا بے رحمی سے قتل کردیا۔ قتل کرنے کے بعد ملزم نے شور مچایا اورآس پاس کے لوگوں کو جمع کیا پھر خود ہی دوڑتا ہوا تھانہ پہونچا اور پولیس کو اس معاملہ کی جانکاری دی ۔ واضح رہے کے منوج کی شادی رادھا عرف پنکی سے 14 سال قبل ہوئی تھی ۔ اس کے بعد دونوں کے دو بچے ہوئے لیکن دو سال قبل اس کی اہلیہ کو مینپوری کے رہنے والے ستیندر کمار سے عشق ہوگیا اور اسی کے ساتھ وہ بھاگ گئی۔

اس دوران منوج اپنے بچوں کی پرورش و پرداخت خود ہی کرتا رہا، تاہم 15 جون کو رادھا اپنے عاشق کے ساتھ پانچ ماہ کی بچی کو لے کر اپنے خاوند منوج کے گھر لوٹ آئی ، اس پر دونوں کے درمیان تنازعہ ہوا، یہ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ منوج آپے سے باہر ہوگیا اور پھر لاٹھی ڈنڈے سے حملہ کر کے تینوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس انسانیت سوز واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

قتل کرنے کے بعد ملزم  خود ہی تھانہ پہونچ گیا اورپولیس کو قتل کی اطلاع دی ۔ اس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار لیا اور آگے کی کاروائی شروع کردی۔ اس پورے معاملہ کو لے کر پولیس نے بتایاکہ منوج نے یہ قبول کیا ہے کہ اس نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ساتھ اس کے عاشق ستیندر کو دیکھ کر برہم ہوگیا اورلاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ان کا قتل کردیا۔ اس معاملہ میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور قانونی کاروائی بھی جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔