Violence in Andhra Pradesh Local Body Elections: آندھرا پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تشدد، کڑپہ اور تروپتی میں پیٹرول بموں سے ہوئے حملے
منڈل پریشد علاقائی حلقوں (ایم پی ٹی سی) اور ضلع پریشد علاقائی حلقوں (زیڈ پی ٹی سی) کے لیے 31,460 پولنگ مراکز پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ریاست بھر میں ضلع پریشد کی 582 اور منڈل پریشد کی 7,767 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔
Jagan Mohan Reddy Slams Rahul Gandhi: ’’راہل گاندھی کے رابطے میں ہیں چندرا بابونائیڈو‘‘، جگن موہن ریڈی کا بڑا دعویٰ،’ووٹ چوری‘ کے الزام پرکہی یہ بڑی بات
آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے راہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آندھرا پردیش میں ووٹنگ خامیوں پر خاموش ہیں۔ ریڈی نے ووٹوں میں 12.5 فیصد کے فرق کو سنگین بتایا۔
آندھرا پردیش کی اس مسلم لیڈرکا بی جے پی پر آیا دل، جگن موہن ریڈی کی پارٹی چھوڑکربی جے پی میں شامل
آندھرا پردیش کی سیاست میں بڑا الٹ پھیردیکھنے کوملا ہے۔ وائی ایس آرسی پی کی ایم ایل سی اورآندھرا پردیش قانون ساز کونسل کی ڈپٹی اسپیکرمیانا ذکیہ نے پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ یہ قدم وائی ایس آرسی پی کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔
Jagan Mohan Reddy on Adani link matter: ’’جھوٹ پھیلانے کیلئے میڈیا ہاؤسز کو بھیجوں گا ہتک عزت کا نوٹس…‘‘،اڈانی معاملے میں آندھرا پردیش کے لنک پر وائی ایس جگن موہن ریڈی کا بیان
بتا دیں کہ امریکی محکمہ انصاف نے الزام لگایا ہے کہ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے شمسی توانائی کے سازگار معاہدوں کے لیے ہندوستانی حکام کو 250 ملین امریکی ڈالر رشوت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارتی گروپ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ریڈی نے چیف منسٹر کے طور پر اپنے دور میں کئی بار اڈانی سے ملاقات کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں کاروباری لیڈروں اور ریاستی سربراہوں کے لیے معمول کی بات ہیں۔
YSRCP’s under-construction central office: آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی پارٹی کے زیر تعمیر دفتر پر چلایا گیا بلڈوزر
وائی ایس آر کانگریس کے ایک لیڈر نے کہا کہ زیر تعمیر دفتر کو منہدم کیا جا رہا ہے جبکہ وائی ایس آر سی پی نے گزشتہ روز سی آر ڈی اے کے ابتدائی اقدامات کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے انہدام کی کسی بھی سرگرمی کو روکنے کا حکم دیا تھا۔
Andhra Pradesh Assembly Election Results 2024: آندھرا پردیش میں ٹی ڈی پی کی قیادت والی این ڈی اے کو بڑی برتری، وائی ایس آر سی پی کو زبردست نقصان
اس بار آندھرا پردیش میں وائی ایس آر سی پی اور این ڈی اے کے درمیان سیدھا مقابلہ دیکھا گیا۔ این ڈی اے میں ٹی ڈی پی، جنا سینا اور بی جے پی شامل ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے لیے کل 2,387 امیدوار میدان میں ہیں، جب کہ 25 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 454 امیدوار میدان میں ہیں۔





