Bharat Express

Wrestlers Sexual Harassment Case

برج بھوشن شرن سنگھ نے مقدمے میں الزامات عائد کیے جانے سے قبل ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ واقعے کے وقت ہندوستان میں موجود نہیں تھے۔ اس کے حق میں اس نے اپنا کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) پیش کیا تھا۔ استدعا کی گئی کہ اس زاویے سے مزید تفتیش کی جائے۔

تاجکستان میں ہونے والی ایشین چمپئن شپ کی ایک شکایت میں الزام لگایا گیا کہ برج بھوشن سنگھ نے ایک خاتون ریسلر کی شرٹ بغیر اجازت کے اٹھائی اور اس کے پیٹ کو نامناسب طریقے سے چھوا۔ دہلی پولیس نے دلیل دی کہ یہ واقعات ہندوستان سے باہر ہوئے ہیں، لیکن یہ کیس سے متعلق ہیں۔

نابالغ خاتون پہلوان نے اس سے قبل برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد برج بھوشن کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

راؤز ایوینیو کورٹ میں حاضر ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے خواتین پہلوانوں کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ حالانکہ دہلی پولیس نے اپنی ایف آئی آر میں ان پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمینٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خواتین پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ پہلوانوں نے برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی زیادتی کے الزام عائد کئے ہیں۔ پولیس  معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔اسی سلسلہ میں متعدد دفعہ برج بھوشن سنگھ کے بیانات بھی …

کھلاڑیوں کے مطابق انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پولیس کی تفتیش 15 جون تک مکمل کر لی جائے گی۔ تب تک حکومت کو وقت دیا جا رہا ہے۔ تب تک کسی قسم کا کوئی مظاہرہ نہیں ہوگا۔