UP Female Collectors Empowerment: یوپی میں خواتین کی طاقت کا جلوہ، 13 اضلاع کی کمان خواتین ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے ہاتھ میں
خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 13 اضلاع کی کمان خواتین ضلعی مجسٹریٹس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کے بعد اتر پردیش ملک میں سب سے زیادہ خواتین ڈی ایم رکھنے والی ریاستوں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
Women Reservation Bill: خواتین ریزرویشن بل نامنظور ہونے پر وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ کی اپوزیشن پر سخت تنقید
واضح رہے کہ 17 اپریل کو لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کیا گیا تھا، جس پر تقریباً 21 گھنٹے طویل بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ میں 528 ارکان نے حصہ لیا، جن میں 298 نے بل کے حق میں جبکہ 230 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ تاہم بل کو پاس کرنے کے لیے دو تہائی اکثریت یعنی 352 ووٹ درکار تھے، جس کے باعث یہ بل 54 ووٹوں سے مسترد ہو گیا۔
Nari Shakti Vandan Adhiniyam: خواتین ریزرویشن بل پاس نہ ہونے پر منوج تیواری برہم، اپوزیشن پر خواتین کی توہین کا لگایا الزام
منوج تیواری نے اپنے بیان میں ڈی ایم کے، کانگریس، سماجوادی پارٹی اور ترنمول کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے کی باتیں محض تقریروں تک محدود ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ پارٹیاں حقیقت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی سیاسی شمولیت سے خوفزدہ ہیں۔
Women Empowerment: ’’خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت تاریخی قدم‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی پارلیمانی اجلاس سے قبل اعلان
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا یہ خصوصی اجلاس 16 سے 18 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں خواتین ریزرویشن، حلقہ بندی اور دیگر اہم آئینی و سیاسی امور پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔ اس اجلاس کو ملک کی سیاست میں ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں خواتین کی شمولیت اور نمائندگی کے حوالے سے بڑے فیصلے سامنے آ سکتے ہیں۔
Women Reservation Bill: خواتین ریزرویشن بل وقت کی ضرورت: وزیر داخلہ امت شاہ، حکومت نے ’ناری شکتی وندن ایکٹ‘ پر حمایت تیز کر دی
منگل 14 اپریل کو اپنے بیان میں امت شاہ نے کہا کہ خواتین ریزرویشن بل نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ یہ ملک کی ’ناری شکتی‘ کا بنیادی حق بھی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ موجودہ حکومت اس قانون کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسے مزید تاخیر کے بغیر عملی شکل دی جانی چاہیے۔
Nari Shakti Vandan Adhiniyam: خواتین کی قانون ساز اداروں میں شمولیت ملک کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری: وزیراعظم
وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کو ان کا جائز حق دینے میں مزید تاخیر ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والا پارلیمانی اجلاس اس سمت میں ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا اور آنے والی نسلیں اسے ایک سنگ میل کے طور پر یاد رکھیں گی۔
Women Empowerment: ناری شکتی سے نو بھارت تک، وزیر اعظم مودی کا وعدہ- خواتین کو بااختیار بنائے بغیر بھارت کی ترقی کا خواب ادھورا
معروف سماجی کارکن ڈاکٹر شالینی علی کے مطابق قدیم ہندوستان میں خواتین کو نمایاں مقام حاصل تھا، مگر وقت گزرنے کے ساتھ سماجی برائیوں اور عدم مساوات کے باعث ان کی حیثیت کمزور ہو گئی۔ تاہم جدید ہندوستان میں تعلیم، بیداری اور حکومتی پالیسیوں کے ذریعے خواتین کو دوبارہ بااختیار بنانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔
PM Modi on Women’s Reservation bill: ’’اکیسویں صدی کے بڑے فیصلوں میں شامل ہوگا خواتین ریزرویشن بل‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کا ’’ناری شکتی‘‘ کے تئیں تاریخی اقدام
نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ’’ناری شکتی وندن سمیلن‘‘ سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے نفاذ کے لیے 2029 تک کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وسیع اتفاق رائے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ یہ قدم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی تعاون سے مکمل کیا جائے، تاکہ ملک کی خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جا سکے۔
Nari Shakti Vandan: خواتین کو قیادت میں زیادہ مواقع دینا وقت کی ضرورت، خواتین کی شمولیت سے ہی ’’وکست بھارت‘‘ کا خواب ہوگا پورا: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا کہ پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی نہ صرف جمہوری اقدار کو مضبوط کرے گی بلکہ سماجی اور اقتصادی ترقی کو بھی نئی سمت دے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، تاکہ وہ ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
Nari Shakti Vandan Sammelan: وزیراعظم نریندر مودی ’ناری شکتی وندن سمیلن‘ سے کریں گے خطاب، ملک کی ترقی میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شراکت داری پر زور
ستمبر 2023 میں پارلیمنٹ نے ناری شکتی وندن ادھینیم منظور کیا تھا، جس کے تحت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے ایک تہائی نشستیں محفوظ کی گئی ہیں۔ اس قانون کے مؤثر نفاذ کے پیش نظر اسی ماہ کی 16 تاریخ سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں خواتین کے ریزرویشن سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔





