مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری کے گاؤں بدر باس کے قریب اڈانی فاؤنڈیشن نے ایک نیا اڈانی وکاس مرکز شروع کر دیا ہے۔یہ مرکز 48 ہزار مربع فٹ کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے، جہاں 600 جدید سلائی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر 160 مشینیں فعال کی گئی ہیں، جبکہ بعد میں یہ تعداد بڑھا کر 600 تک کر دی جائے گی۔ ان مشینوں میں جدید غیر ملکی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہاں خواتین تربیت حاصل کریں گی اور براہِ راست مارکیٹ سے جڑ کر کام کریں گی۔
تقریباً 1500 خواتین کوملے گا فائدہ
اس مرکز کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد تقریباً 1500 خواتین کو باقاعدہ آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔
مرکزی وزیر نے کیا افتتاح
اس مرکز کا افتتاح مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کیا، جو گونا لوک سبھا حلقے کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں آس پاس کے دیہات سے 5000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ وزیر نے اسے ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدر باس کی خواتین میں بے پناہ صلاحیت ہے اور اڈانی فاؤنڈیشن نے ان کے ہنر کو قومی اور بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑ دیا ہے۔ڈاکٹر پریتی اڈانی کے وژن کے تحت اس پروگرام کا مقصد خواتین کو باعزت روزگار دینا ہے۔ فاؤنڈیشن کے مطابق اس منصوبے سے خواتین کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، ہجرت کم ہوگی اور وہ اپنے خاندان اور معاشرے میں مضبوط کردار ادا کریں گی۔
خواتین کی آمدنی میں ہوگا اضافہ، نقل مکانی پر لگے گی روک
اس مرکز میں خواتین ایک ہی جگہ پر تربیت بھی حاصل کریں گی اور پیداوار بھی کریں گی، جس سے انہیں مستقل آمدنی ملے گی۔ اس منصوبے کا ہدف ملک بھر میں ایک کروڑ خواتین کو خود روزگار سے جوڑنا ہے۔اڈانی فاؤنڈیشن 1996 سے کام کر رہی ہے اور تعلیم، صحت، روزگار اور ماحولیات جیسے شعبوں میں سرگرم ہے۔ یہ ادارہ اس وقت 22 ریاستوں کے 7247 دیہات اور شہری علاقوں میں 1.33 کروڑ افراد کی مدد کر رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


