Prime Minister Narendra Modi: خواتین کے 38 تمغے نئے بھارت کی تصویر ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی بیٹیوں کی کامیابی کو سراہا
وزیر اعظم نے ملک کا نام روشن کرنے والی بیٹیوں کی خصوصی طور پر تعریف کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا، ’’دوستو، میں خاص طور پر ہماری بیٹیوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ ہندوستان نے جو 85 تمغے جیتے ہیں، ان میں سے 38 تمغے ہماری خواتین کھلاڑیوں نے حاصل کیے ہیں۔ ان میں 11 طلائی تمغے بھی شامل ہیں۔ یہ تمغے صرف ایک عدد نہیں، بلکہ نئے بھارت کی تصویر ہیں۔‘‘
Woman Run 1600 Meters Barefoot: بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ساڑی میں ننگے پاؤں دوڑی ماں، 1600 میٹر کی ریس مکمل کرکے رام گڑھ کی کویتا نے جیتا سب کا دل
شوہر کے وفات کے بعد دو بچوں کی پرورش کی ذمہ داری سنبھالنے والی کویتا دیوی نے ہوم گارڈ بھرتی کے لیے ساری پہن کر اور ننگے پاؤں 1600 میٹر کی دوڑ مکمل کی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، لوگوں نے حوصلے کو سلام کیا۔
Mann Ki Baat programme:’من کی بات‘میں وزیراعظم مودی نے کیا’پی ایم سواندھی یوجنا‘کا ذکر،جانیں35لاکھ خواتین کی کیسے بدلی قسمت؟
وزیر اعظم نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی اہم ’پی ایم سواندھی یوجنا‘ آج ملک کی 35 لاکھ سے زیادہ غریب خواتین کے لیے خود کفالت اور معاشی خود انحصاری کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے اس اہم پہلو پر جتنی بات ہونی چاہیے، اتنی نہیں ہو پاتی، حالانکہ یہ اسکیم براہ راست ملک کی دیہی اور شہری معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
Azolla Farming Success Story: دھمتری کی خواتین نے ڈھونڈ لیا ’آمدنی کا جادوئی نسخہ‘، ازولا اگا کر ہر ماہ حاصل کر رہی ہیں اچھا خاصا منافع
چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع کی خواتین نے خود روزگار اور اضافی آمدنی کا ایک منفرد طریقہ تلاش کرلیا ہے۔ یہاں خواتین ازولا کی کاشت کرکے نہ صرف اپنی آمدنی میں اضافہ کر رہی ہیں بلکہ مویشی پالنے والے کسانوں کے لیے بھی ایک مفید متبادل فراہم کررہی ہیں۔
Women Farmers in Indian Agriculture:بھارت کی زراعت میں اہم کردار کے باوجود خواتین کسان کم کیوں کما رہی ہیں؟
بھارت کی زرعی افرادی قوت میں خواتین کا حصہ 64 فیصد ہے، زرعی افرادی قوت میں نمایاں حصہ رکھنے کے باوجود بہت سی خواتین کو زمین، مالی وسائل اور دیگر ضروری سہولیات تک مردوں کے برابر رسائی حاصل نہیں ہے۔ اس کا براہِ راست اثر ان کی پیداواری صلاحیت اور آمدنی پر پڑتا ہے۔
Indian Aviation Sector: بھارتی ہوابازی کے شعبے میں خواتین کی شرکت 25 فیصد تک بڑھانے کا ہدف: رام موہن نائیڈو
بھارت میں تقریباً 15 فیصد پائلٹ خواتین، عالمی اوسط صرف 5 فیصد کے آس پاس۔ حکومت کا مقصد صرف خاتون پائلٹوں کی تعداد بڑھانا نہیں بلکہ پورے ایوی ایشن ورک فورس میں خواتین کی نمائندگی بڑھانا ہے۔
Women’s reservation mischievously linked to Delimitation: ’’خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنا بدنیتی پر مبنی اقدام، کرن رجیجو بالکل غلط ہیں‘‘ پی چدمبرم نے راہل کی حمایت کی
کانگریس کے موقف کو دہراتے ہوئے پی چدمبرم نے خواتین کے ریزرویشن اور حلقہ بندی کو جوڑنے پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر ’’پوشیدہ ایجنڈے‘‘ کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’مسٹر کرن رجیجو غلط ہیں۔ لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن کی گنجائش آئین کے 106ویں ترمیمی قانون، 2023 کے تحت پہلے ہی موجود ہے، جیسا کہ مسٹر راہل گاندھی نے نشاندہی کی ہے۔ بی جے پی حکومت نے اسے غیر ضروری اور بدنیتی کے ساتھ مردم شماری اور حلقہ بندی سے جوڑ دیا۔‘‘
Vishwamangalya Sabha’s Meeting: ’’عہد حاضر سے ہم آہنگ مادریت‘‘کے موضوع پر وشومانگلیہ سبھا کی دو روزہ بیداری نشست شروع، ڈاکٹر موہن بھاگوت کل کریں گے خطاب
وشومانگلیہ سبھا کے مطابق دو روزہ یہ بیداری نشست بدلتے ہوئے سماجی منظرنامے میں مادریت، خاندان، اقدار اور قوم کی تعمیر جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال اور تنظیم کی سالانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
Boxing Champion: خاندان کی مخالفت کے باوجود سبھی بندشیں توڑ کر دو مرتبہ عالمی چیمپئن بنیں نکہت زرین
نکہت زرین کی کہانی اس حقیقت کی روشن مثال ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو سماجی رکاوٹیں، مالی مشکلات اور جسمانی چوٹیں بھی کامیابی کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے ثابت کیا کہ خوابوں کی تعبیر صرف انہی لوگوں کو ملتی ہے جو مشکلات کے سامنے ہار نہیں مانتے۔
India’s Women Power: ’’’بھارت کی ناری شکتی قوم کی تعمیر کی بنیاد ہے‘‘ وزیراعظم نریندر مودی نے گنوائیں 12 سالہ دورِ حکومت کی کامیابیاں
وزیراعظم نے خواتین کی قیادت میں ترقی کو این ڈی اے حکومت کی ترجیح قرار دیا۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں آج اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور مہارتوں کے ذریعے بھارت کا وقار بلند کر رہی ہیں اور ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔





