Bharat Express DD Free Dish

West Bengal Politics

سیاسی مبصرین کے مطابق کانگریس کی اس نئی حکمتِ عملی کا مقصد بی جے پی کو مرکزی ہدف بنانا ہے، جبکہ ترنمول کانگریس پر نسبتاً نرم مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بھی اپنی تقاریر میں اسی حکمت عملی کو اپنایا، جہاں ان کے بیانات کا بڑا حصہ بی جے پی کے خلاف رہا، جبکہ ترنمول کانگریس پر محض رسمی تنقید کی گئی۔

مختلف علاقوں سے عوام جوق در جوق میدان میں پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے جلسہ گاہ کھچا کھچ بھر گیا اور ہر طرف ’مودی-مودی‘ کے نعرے گونجنے لگے۔ عوام میں جوش اس قدر تھا کہ کئی افراد وزیر اعظم کی تصاویر اور ان کی والدہ کے ساتھ لی گئی تصاویر ہاتھوں میں اٹھائے نظر آئے، جبکہ کچھ مداح خصوصی طور پر ان کی پینٹنگز بنا کر لائے تھے۔

عدالت کی یہ آبزرویشن اس لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 356 کے تحت کسی ریاست میں آئینی نظام کی ناکامی صدر راج نافذ کرنے کی بنیاد بن سکتی ہے۔ فی الحال اس معاملے کی سماعت جاری ہے اور اگلی سماعت جمعہ کو مقرر کی گئی ہے۔

انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بنگال کی عوام طویل عرصے سے مسائل کا سامنا کر رہی ہے اور اب وہ تبدیلی کے لیے ووٹ دے گی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں ممتا بنرجی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "میں دیدی کو کہنے آیا ہوں، دیدی ٹاٹا، بائے بائے، اب آپ کا وقت ختم ہونے والا ہے"۔

اطلاعات کے مطابق پپو یادو مالدہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرنے والے تھے، لیکن اس سے قبل ہی انہیں چکر آنے لگے اور وہ کمزوری محسوس کرنے لگے۔ موقع پر موجود کارکنان نے فوری طور پر انہیں آرام کروایا اور پانی پلایا، تاہم طبیعت میں بہتری نہ آنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق شدید گرمی اور تھکن کے باعث ان کی طبیعت بگڑی، تاہم اب ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ الیکشن صرف حکومت بدلنے کا نہیں بلکہ بنگال کی خواتین کو محفوظ بنانے کا انتخاب ہے۔ انہوں نے سندیش کھالی واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت بنی تو تمام مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کی حکمرانی قائم کی جائے گی۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مختلف جماعتوں کی جانب سے ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں امت شاہ نے کلٹی کے وکٹوریہ ویسٹ اسکول گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن صرف حکومت بدلنے کا نہیں بلکہ ریاست کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع ہے۔

مغربی بنگال کے بردھمان ضلع کے کلٹی علاقے میں واقع وکٹوریہ ویسٹ اسکول گراؤنڈ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی انتخابی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت دیکھنے کو ملی۔ ریلی میں شریک افراد نہ صرف امت شاہ کی تقریر سننے پہنچے بلکہ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی سیاسی ترجیحات اور توقعات کا بھی کھل کر اظہار کیا۔

مغربی بنگال کے انتخابی ماحول میں سیاسی بیان بازی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں سڑک کنارے ملنے والی مشہور ڈش ’جھال مڑی‘ بھی سیاست کا موضوع بن گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے جھاڑگرام دورے کے دوران جھال مڑی کھانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ”اسکرپٹڈ ڈرامہ“ قرار دیا ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔ ممتا بنرجی چوتھی بار اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ بی جے پی ریاست میں حکومت بنانے کے لیے بھرپور مہم چلا رہی ہے۔