Amit Shah Barasat Rally: باراسات ریلی میں وزیر داخلہ امت شاہ کا دعویٰ، مغربی بنگال میں بی جے پی مکمل اکثریت سے بنانے جا رہی ہے حکومت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کے ہر شعبے میں ممتا بنرجی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق عوام کے اندر موجودہ حکومت کے خلاف شدید ناراضگی پائی جاتی ہے اور لوگ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مسائل اور معاشی چیلنجز کو حل کرنے کی صلاحیت صرف بی جے پی کے پاس ہے۔
West Bengal Assembly Elections 2026: کولکاتا میں وزیر اعظم مودی کے روڈ شو میں عوام کا جم غفیر، خواتین نے تبدیلی اور تحفظ کی امید ظاہر کی
روڈ شو کے دوران مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد، بشمول نوجوان، بزرگ اور خواتین، بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ کئی افراد وزیر اعظم کے کٹ آؤٹس اٹھائے ہوئے تھے جبکہ کچھ لوگ پھولوں کی مالائیں لے کر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ اس موقع پر خواتین کی نمایاں شرکت نے سب کی توجہ حاصل کی، جن میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات بھی شامل تھیں۔
PM Modi Bongaon Rally: بونگاؤں ریلی میں وزیر اعظم مودی کا ٹی ایم سی پر حملہ، کہا ماں روئی، ماٹی بکی اور مانُش ہجرت کو مجبور
وزیر اعظم نے کہا کہ تقریباً 15 برس قبل ٹی ایم سی ”ماں، ماٹی اور مانُش“ کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی، لیکن آج اس نعرے کا ذکر بھی نہیں کیا جاتا کیونکہ اس سے ان کی ناکامی اور بدعنوانی بے نقاب ہو جائے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی پالیسیوں نے ماں کو رونے پر مجبور کیا، ماٹی کو سنڈیکیٹ اور دراندازوں کے حوالے کر دیا اور مانُش کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔
HM Amit Shah Bengal Rally: حکومت بنتے ہی ٹی ایم سی کے تمام سنڈیکیٹ ختم کر دیں گے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹی ایم سی پر ”سنڈیکیٹ راج“ چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پانچ تاریخ کو بی جے پی کی حکومت بنتے ہی ریاست بھر میں تمام سنڈیکیٹ نظام ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت قانون و نظم کو مضبوط بنائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
PM Modi Bengal Rally: ٹی ایم سی کے غنڈوں کا 4 مئی کے بعد چن-چن کر حساب ہوگا: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ووٹروں کی بڑی تعداد دیکھ کر ٹی ایم سی کے لیڈر حیران اور پریشان ہیں کیونکہ انہیں اتنی بڑی شرکت کی توقع نہیں تھی۔ مودی کے مطابق ریاستی حکومت نے اپنے کرتوتوں سے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے، جس کے باعث لوگ آئے دن عدالتوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
Case Against Violent Remarks: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا وزیر داخلہ امت شاہ پر قانونی مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ، ’’تشدد آمیز بیانات‘‘ پر سخت ردعمل
وزیرداخلہ نے جمعہ کو آرام باغ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم سی کے مبینہ ’’غنڈوں‘‘ کو سخت وارننگ دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا: ’’میں دیدی کے غنڈوں کو خبردار کرتا ہوں کہ 29 تاریخ کو اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اگر عوام کو تنگ کیا گیا تو 5 مئی کے بعد انہیں الٹا لٹکا کر سیدھا کر دیا جائے گا۔‘‘
West Bengal Assembly Elections 2026: وزیر داخلہ امت شاہ کا بڑا دعویٰ، بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنے گی، پہلے مرحلے کی 152 میں سے 110 نشستیں جیتنے کا امکان
وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بڑا سیاسی دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے داخلی اندازوں کے مطابق پہلے مرحلے کی 152 نشستوں میں سے بی جے پی 110 سے زیادہ سیٹیں جیت سکتی ہے۔
RG Kar Medical College Rape and Murder Case: آر جی کر میڈیکل کالج کیس: متاثرہ ڈاکٹر کی ماں کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات، جدوجہد کو سراہنے پر اظہار تشکر
رتنا دیبناتھ نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی لڑائی کا ذکر کیا، جس پر وزیر اعظم نے ان کی ہمت کی تعریف کی۔ ان کے مطابق ”وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ میں بہت بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہوں۔ جب میں نے انہیں بتایا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے انصاف چاہتی ہوں اور اس کا نام اور تصویر دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہوں، تو انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر میرا حوصلہ بڑھایا“۔
Farooq Abdullah Big Claims On Assembly Elections: فاروق عبداللہ کا بڑا دعویٰ، بنگال میں ممتا، کیرلم میں کانگریس اور تمل ناڈو میں اسٹالن کی جیت کی پیش گوئی
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل اہم سیاسی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی، کیرلم میں کانگریس اور تمل ناڈو میں ایم کے اسٹالن کامیابی حاصل کریں گے۔
PM Modi Jadavpur Rally: جادوپور میں وزیر اعظم مودی کا بڑا حملہ، کہا—ٹی ایم سی نے بنگال کو بدعنوانی میں ڈبویا، اب عوام لے گی سود سمیت حساب
وزیر اعظم نے ریلی میں موجود ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد کا جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”آپ لوگوں کا یہ جذبہ اور محنت رائیگاں نہیں جائے گی، ہم ترقی کے ذریعے آپ کو سود سمیت جواب دیں گے“۔ ان کے اس بیان پر مجمع نے زوردار تالیاں بجا کر ردعمل دیا۔





