Urdu Conclave 2026

West Bengal Governor

پارٹی ذرائع کے مطابق سویندو ادھیکاری 9 مئی کو رابندر جینتی کے موقع پر کولکاتا کے تاریخی بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس تقریب کو بی جے پی ایک بڑے سیاسی طاقت کے مظاہرے کے طور پر پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق گورنر کا یہ اقدام آئینی بحران سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ نئی منتخب اسمبلی کی تشکیل اور حکومت سازی کا عمل بغیر رکاوٹ مکمل ہو سکے۔ اسمبلی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی ممتا بنرجی کا بطور وزیر اعلیٰ آئینی دور بھی ختم ہو گیا ہے اور اب نئی حکومت کے حلف برداری کی تیاری تیز کر دی گئی ہے۔

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ریاست میں اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں۔

مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کی سرحد پر جاری صورتحال کے پیش نظر ریاست کے گورنر سی وی آنند بوس پیر کے روز نارتھ 24 پرگنہ کے حکیم پور بارڈر کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ اس وقت شروع ہوا، جب ایس آئی آر کے بعد غیر قانونی بنگلہ دیشی باشندوں کی بڑی تعداد اپنے ملک لوٹتی ہوئی دیکھی جا رہی ہے۔

گورنر نے مرکزی فورسز کی تعیناتی، انکوائری کمیشن کا قیام اور ضرورت پڑنے پر آئین کی دفعہ 356 کے آپشن پر غور کرنے سمیت کئی سخت تجاویز دی ہیں۔ آرٹیکل 356 کا مطلب ریاست میں صدر راج نافذ کرنا ہے۔

گورنر نے اپنے خلاف تحقیقات کو غیر قانونی اور آئین کے خلاف بھی قرار دیا ہے۔ اگرچہ قانونی ماہرین کے مطابق جنسی استحصال ہو یا کوئی اور ملزم، اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے، لیکن گورنر کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج ہو سکتا ہے اور نہ ہی کوئی سزا ہو سکتی ہے۔

گورنر سی وی آنند بوس کے معاملے پر ترنمول کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا، 'گورنر کہتے ہیں کہ 'دیدی گری' برداشت نہیں کی جائے گی... لیکن جناب گورنر، میں کہتی ہوں کہ اب آپ کی 'دادا گری' نہیں چلے گی۔'

راج بھون کی ایک کنٹریکٹ پر کام کرنے والی خاتون ملازم نے جمعہ کے روز کولکتہ پولیس میں گورنر پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاتے ہوئے ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے۔

گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ماضی میں کی گئی تقرریوں کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے میں نے عبوری وائس چانسلروں کا تقرر کیا۔ گورنر نے کہا کہ وہ ریاست کی یونیورسٹیوں کو بدعنوانی اور تشدد سے پاک رکھنے کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھیں گے