Bharat Express DD Free Dish

WEATHER

ہندوستان کے کئی حصوں میں موسم انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے درخت اکھڑنے، بجلی کے کھمبے گرنے، ٹریفک متاثر ہونے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

دہلی- این سی آر میں آج پورا دن گھنے سیاہ بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جب کہ 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ،جب کہ آسمانی بجلی گرنے کا بھی خطرہ ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور گھروں میں محفوظ رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور آسمانی بجلی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس عرصے میں کم سے کم درجۂ حرارت میں ایک سے تین ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی۔

ہماچل پردیش میں بھی آج سے 21 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ابتدائی دو دنوں میں منڈی سمیت کئی علاقوں میں اچھی بارش ہوگی، جبکہ 18 جولائی کے بعد بارش کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے 20 اور 21 جولائی کے لیے شدید بارش کی وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب بہار اور مغربی بنگال میں مانسون پوری شدت کے ساتھ سرگرم ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پٹنہ، گیا، بھاگلپور اور پورنیہ میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بعض علاقوں میں انتہائی موسلا دھار بارش کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کے کولکاتا میں دن بھر گہرے بادل چھائے رہنے

ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقوں سے آنے والے پانی کے باعث یمنا ندی اور مارکنڈا کا پانی خطرے کی سطح کے قریب پہنچ رہا ہے، جس سے ہریانہ کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں اور متعدد دیہات زیر آب آنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

 دہلی - این سی آر میں آئندہ چند روز تک بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں، شدید بارش کی توقع نہیں ہے۔ اس کے باوجود نمی اور گرمی میں اضافہ ہوگا، جس سے لوگوں کو حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔

پانی بھرنے سے ناراض دکانداروں نے دہلی حکومت اور میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور انتظامیہ سے جواب طلب کیا۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہر سال مانسون کے دوران یہی صورتحال پیدا ہوتی ہے، لیکن اس کے باوجود مستقل حل کی جانب کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جاتا۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ایس ای او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تھانے، پالگھر، رائے گڑھ، ممبئی مضافات اور پونے سمیت کئی ساحلی اور مغربی اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔