All India Weather Update: ملک بھر میں مانسون کا الرٹ، آئندہ 10 گھنٹوں میں 15 ریاستوں میں آندھی، طوفان اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
دہلی - این سی آر میں آئندہ چند روز تک بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں، شدید بارش کی توقع نہیں ہے۔ اس کے باوجود نمی اور گرمی میں اضافہ ہوگا، جس سے لوگوں کو حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔
Delhi-NCR Weather: دہلی۔این سی آر میں مسلسل بارش سے صدر بازار زیرآب، گھٹنوں تک آیا پانی، آبی جماؤ سے نمٹنے میں انتظامیہ ناکام
پانی بھرنے سے ناراض دکانداروں نے دہلی حکومت اور میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور انتظامیہ سے جواب طلب کیا۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ہر سال مانسون کے دوران یہی صورتحال پیدا ہوتی ہے، لیکن اس کے باوجود مستقل حل کی جانب کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جاتا۔
Maharashtra Monsoon Fury: مہاراشٹر میں مانسون کا قہر جاری، یکم جون سے اب تک 62 افراد ہلاک، ساحلی علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ
ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ایس ای او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تھانے، پالگھر، رائے گڑھ، ممبئی مضافات اور پونے سمیت کئی ساحلی اور مغربی اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔
All India Weather Update: دہلی، اتر پردیش سمیت ان ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ، 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی پیش گوئی
دہلی- این سی آر میں مانسون پوری طرح سرگرم ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 7 جولائی کو ہلکی سے درمیانی بارش اور 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
All India Weather Update: شمال مشرقی ہندوستان میں شدید بارش سے تباہی، پل اور سڑکیں تنکے کی طرح بہہ گئے، دہلی اور یوپی میں گرمی نے کیا بے حال
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران شمال مشرقی ہندوستان، سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب اگلے دو دنوں تک اتر پردیش اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید لو چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
All India Weather Update: مانسون کی دستک، 22 ریاستوں میں گرج چمک اور موسلادھار بارش کا الرٹ، دہلی سمیت کئی علاقوں کو گرمی سے ملے گی راحت
محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 26 جون کے درمیان دہلی-این سی آر میں موسم نسبتاً خوشگوار رہ سکتا ہے۔ اس دوران آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 23 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 26 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
All India Weather Update: یوپی کے 39 اضلاع میں شدید گرمی کی لہر ،کئی ریاستوں میں 48 گھنٹوں کے اندر طوفانی بارش کا الرٹ، جانئے دہلی-این سی آر میں کیسا رہے گا موسم؟
ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں موسم خوشگوار ہے، تاہم 22 سے 27 جون کے درمیان بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔
All India Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی، یوپی اور بہار میں ہیٹ ویو برقرار؛ مانسون کب پہنچے گا؟
مغربی ہوائی نظام کے فعال ہونے کے باعث راجستھان میں موسم تبدیل ہونے جا رہا ہے۔ جے پور، بیکانیر، اجمیر، بھرت پور اور شیخاوتی علاقوں میں تیز گرد آلود آندھی اور بارش کے امکانات ہیں۔ بعض مقامات پر ہواؤں کی رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
All India Weather Update: محکمہ موسمیات کی وارننگ ، 11 ریاستوں میں تیز آندھی، گرج چمک اور موسلا دھار بارش کا الرٹ
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ دنوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسم مزید فعال ہو سکتا ہے۔ اس عرصے میں گرج چمک، آندھی اور بارش کے واقعات میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔
All India Weather Update: اگلے تین دن دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلے گا مزاج، یوپی کے 26 اضلاع شدید لو کی لپیٹ میں
پہاڑی ریاستوں میں بھی موسم کا مزاج بدلنے والا ہے۔ اتراکھنڈ کے نینی تال، باگیشور، الموڑہ، پتھورا گڑھ، چمولی، ہری دوار اور رودر پریاگ سمیت کئی علاقوں میں تیز آندھی اور شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے-بہار میں 20 جون تک طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔





