Bharat Express DD Free Dish

All India Weather Update: دہلی-این سی آر میں تیز آندھی کی پیش گوئی،ملک کے 16ریاستوں میں شدید طوفان اور موسلادھار بارش کا الرٹ

ہندوستان کے کئی حصوں میں موسم انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے درخت اکھڑنے، بجلی کے کھمبے گرنے، ٹریفک متاثر ہونے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

نئی دہلی: ملک بھر میں مانسون نے انتہائی خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 29 جولائی کے لیے 16 ریاستوں میں شدید بارش، تیز آندھی، آسمانی بجلی اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق جنوب مغربی اتر پردیش کے اوپر بننے والے سائیکلونک سرکولیشن اور خلیج بنگال سے مسلسل آنے والی نمی کے باعث شمالی، مشرقی، شمال مشرقی، وسطی اور جنوبی ہندوستان کے کئی حصوں میں موسم انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے درخت اکھڑنے، بجلی کے کھمبے گرنے، ٹریفک متاثر ہونے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دہلی-این سی آر میں بھی آج موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق یہاں 65 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چل سکتی ہے، جبکہ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سڑکوں پر درخت گرنے، ٹریفک جام اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 29 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔اتر پردیش کے نوئیڈا، میرٹھ،  متھرا، کانپور، علی گڑھ، وارانسی، پریاگ راج، ایودھیا، غازی پور اور سون بھدر سمیت کئی اضلاع میں بارش اور تیز آندھی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بہار کے پٹنہ، گیا، سیوان، بھوجپور، ویشالی، مظفرپور، دربھنگہ، مدھوبنی، پورنیہ اور کٹیہار میں شدید بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

راجستھان کے جنوب مشرقی علاقوں میں سرگرم سائیکلونک نظام کے باعث جے پور، الور، دوسہ، بھرت پور، ٹونک، ادے پور اور جیسلمیر میں تیز آندھی اور شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کے بھوپال، ستنا، بالاگھاٹ، چھندواڑہ، منڈلا، ودیشا اور دتیہ میں مسلسل بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پہاڑی ریاستوں میں بھی خطرہ برقرار ہے۔ اتراکھنڈ کے نینی تال، ہری دوار، رشی کیش، چمولی اور رودر پریاگ میں لینڈ سلائیڈ اور تیز آندھی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ ہماچل پردیش کے منالی، کلو، شملہ اور منڈی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے۔ جموں و کشمیر کے سری نگر اور پونچھ میں بھی سڑکیں بند ہونے اور سفر متاثر ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، کیرالہ، کرناٹک اور تمل ناڈو میں سمندر میں بلند لہریں اٹھنے کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو ساحل سے دور رہنے اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read