Bharat Express DD Free Dish

Varanasi

کولکتہ سے سری نگر جانے والی انڈیگو ایئرلائن کی ایک فلائٹ کو بدھ کے روز اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جب دورانِ پرواز پائلٹ کو طیارے میں ایندھن کے اخراج (فیول لیک) کا علم ہوا۔ واقعہ کے فوری بعد پائلٹ نے ہوائی کنٹرول سے رابطہ کر کے وارانسی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جو فوراً فراہم کی گئی۔

گزشتہ سال ستمبر میں اپنے امریکہ دورہ کے دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ذریعے سکھوں کو لے کر دیے گئے بیان پر کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ چار/ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے اس کیس میں زیر التواء درخواست کو سننے کے بعد خارج کر دیا۔ اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اجے رائے نے عدلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امت شاہ نے وزیر اعظم کے اس اقدام کو کسان دوست حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یہ کوششیں کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل جاری ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز وارانسی میں 2,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اسی مقام سے، انہوں نے ملک بھر کے 9.7 کروڑ سے زیادہ کسانوں کے کھاتوں میں 20,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی۔

اس دوران کسانوں کے لیے وزیراعظم کسان اسکیم کی 20ویں قسط جاری کی جائے گی، جس سے 9.7 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 20,500 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل ہوگی۔

دال منڈی، جو وارانسی کے قلب میں واقع ایک تاریخی بازار ہے، اپنی ثقافتی ہم آہنگی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے معروف ہے، جہاں 10 ہزار سے زائد دکانیں قائم ہیں

شیوانند بابا وارانسی کے بھیلوپور علاقے کے درگا کنڈ میں واقع کبیر نگر میں رہتے تھے۔ اتنے بوڑھے ہونے کے بعد بھی وہ روزانہ باقاعدگی سے یوگا اور پرانائم کیا کرتے تھے۔ ان کی زندگی سادگی، تحمل اور برہمچاری کا بہترین نمونہ تھی۔

گرفتاری کے بعد پولیس عصمت دری کے ملزم کا طبی معائنہ کرانے دین دیال اسپتال پہنچی تھی۔ علاج کروا کر واپس لوٹ رہے ملزمین پر بھیم آرمی کے کارکنوں نے حملہ کر دیا۔ کارکنوں نے ملزمان کے بال نوچ کر انہیں تھپڑ مارا۔ پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش میں مصروف ہے۔

وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ ابھی مجھے  شنکراچاریہ جی کو دیکھنے، پرساد اور آشیرواد حاصل کرنے کا موقع ملا ہے ۔

چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی آنگن واڑی سپروائزر پونیتا سنگھ نے دودھ پلانے کے ذریعے غذائیت کی کمی کو کم کرنے کے موثر عوامل کے بارے میں جانکاری دی۔ علاقائی کونسلر شیام آشرے موریہ نے کمیونٹی کے لوگوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کو دودھ پلانے کی حمایت کرنے کا حلف دلایا۔