Uttarakhand Glacier Melting Crisis: ٹائم بم پر بیٹھا ہے اتراکھنڈ: 34 برس میں 25 کلومیٹر سے زیادہ برف غائب، تیزی سے سکڑ رہے ہیں ہمالیائی گلیشیئر
اتراکھنڈ میں ہمالیائی گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی تشویش ناک تصویر سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے مطابق 1990 سے 2024 کے درمیان وسطی ہمالیہ کے 23 بڑے گلیشیئر مجموعی طور پر 25.6 کلومیٹر سے زیادہ برف کھو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق گلیشیئرز کے سکڑنے سے مستقبل میں پانی، سیلاب اور ماحولیاتی نظام سے متعلق خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
FIR Against ‘Shudhi Karan’: ہلدوانی میں کھڑگے کی ریلی کے بعد ’شدھی کرن‘ پر ایف آئی آر، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
ہلدوانی کا ’شدھی کرن‘ معاملہ اب سیاسی بیان بازی سے آگے بڑھ کر قانونی تحقیقات کا موضوع بن چکا ہے۔ ایک طرف کانگریس نے اس واقعے کو ذات پات کی بنیاد پر امتیاز اور درج فہرست ذات کے فرد کی توہین سے جوڑا ہے، جبکہ دوسری جانب اس واقعے میں مبینہ طور پر شامل افراد نے بھی راہل گاندھی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ پولیس کی تحقیقات میں اب یہ واضح کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ رام لیلا میدان میں 10 اگست کو حقیقت میں کیا ہوا تھا۔
Chamoli Tunnel Accident: چمولی ٹنل حادثے میں 7 مزدوروں کی موت، دو لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف) ، پولیس اور ضلع انتظامیہ کی ٹیموں نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ امدادی اہلکار سرنگ کے اندر موجود ملبہ اور پانی نکالنے کے ساتھ لاپتہ مزدوروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Char Dham Yatra Resumes: عارضی معطلی کے بعد چار دھام یاترا دوبارہ شروع، شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر کل روک دی گئی تھی یاترا
گڑھوال کمشنر نے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ محکموں کو موسم اور یاترا کے راستوں پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ یاتریوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موسم کی تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری صرف سرکاری ایڈوائزری پر ہی بھروسہ کریں۔
Mukesh Ambani Visit: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کیے بدری ناتھ اور کیدارناتھ دھام کے درشن، مندر کمیٹی کو 10 کروڑ روپے کا عطیہ
مندر کمیٹی کے مطابق 10 کروڑ روپے کی اس مالی امداد سے یاتریوں کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور مختلف ترقیاتی و انتظامی منصوبوں کو تقویت ملے گی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مکیش امبانی ہر سال ہمالیائی دھاموں کی یاترا کرتے ہیں اور مندر کمیٹی کی مالی معاونت بھی مسلسل جاری رکھتے ہیں، جسے ان کی اہم روحانی وابستگی تصور کیا جاتا ہے۔
CM Dhami Urges Citizens To Adopt Energy Saving: وزیر اعظم مودی کی ’توانائی بچانے کی اپیل‘ پر وزیر اعلیٰ دھامی کی خصوصی پہل، کہا- قومی مفاد کے لیے عہد، سرکاری قافلے کو کیا آدھا
پشکر سنگھ دھامی نے اپنے بیان میں کہا کہ جب قوم کا مفاد سب سے مقدم ہو تو ہر شہری، عوامی نمائندے اور سرکاری افسر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف اخراجات کم کرنا نہیں بلکہ عوام میں بیداری پیدا کرنا بھی ہے تاکہ توانائی کے استعمال میں احتیاط کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جا سکے۔
Delhi-Dehradun Expressway To Be Inaugurated On April 14: دہلی۔دہرہ دون ایکسپریس وے: اب صرف ڈھائی گھنٹے میں مکمل ہوگا سفر، 14 اپریل کو وزیر اعظم مودی کریں گے افتتاح
افتتاحی تقریب سے قبل وزیر اعظم مودی سہارنپور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دات کالی مندر میں درشن کریں گے۔ اس کے بعد وہ دہرہ دون میں منعقدہ پروگرام میں ایکسپریس وے کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
Retired Army Brigadier shot dead: دہرادون میں ریٹائرڈ آرمی بریگیڈیئر کی گولی لگنے سے موت، صبح کی سیر کے دوران نامعلوم گولی کا بنے نشانہ
یہ واقعہ نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے صدمے کا باعث بنا ہے بلکہ شہر میں سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں اس طرح کی فائرنگ انتہائی تشویشناک ہے اور اس پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔
PM Modi Congratulates Uttarakhand Government: اتراکھنڈ میں پشکر سنگھ دھامی کی حکومت کے چار سال مکمل، وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد، وزیر اعلیٰ کا اظہار تشکر
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اتراکھنڈ صدیوں سے عقیدت، روحانیت، بہادری اور ثقافت کی سرزمین رہا ہے۔ یہاں کی روایات، مختلف زبانیں اور بولیاں، ثقافتی ورثہ اور سادہ طرز زندگی ریاست کو ایک منفرد شناخت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھامی کی قیادت میں ریاستی حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے اور ترقی و فلاح کے میدان میں اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
Amit Shah Haridwar Visit: امت شاہ کا ‘مشن اتراکھنڈ’، 7 مارچ کو ہریدوار کے بیراگی کیمپ میں شاندار پروگرام
اتراکھنڈ کے ہریدوار میں 7 مارچ کو ہونے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے سے متعلق سیاسی اور انتظامی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے خود کمان سنبھالتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔





