Bharat Express

Uttar Pradesh

روشنی نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے خاندان سے خطرہ بتاتے ہوئے ڈی ایم بدایوں اور ایس ایس پی بدایوں سے سیکورٹی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پولٹری ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین وی پی سنگھ نے کہا کہ گرمی کے موسم میں پنجاب، ہریانہ سمیت کئی ریاستوں سے انڈے لانے سے ان کا معیار خراب ہوتا ہے۔ ایسے میں محکمہ انیمل ہسبنڈری نے 23 فروری کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا۔

مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کے معاملے میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم یعنی ایس آئی ٹی نے اترپردیش کے باندہ ضلع سے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے

متوفی طالباء ایٹ تھانہ کے ایندھا گاؤں کی رہنے ولی تھی۔ اس کی عمر صرف 22 سال تھی اور اس کا نام روشنی اہیروار تھا۔ روشنی ایٹ ٹاؤن کے رام لکھن پٹیل کالج میں بی اے کا امتحان دینے کے بعد اپنے گھر جا رہی تھی۔

مافیا عتیق احمد اور اشرف کی ہلاکت کے بعد عتیق کے بیٹے علی کی طبیعت خراب ہوگئی۔ عتیق کا بیٹا علی نینی سینٹرل جیل میں بند ہے اور جیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم بیرک میں اس کا علاج کر رہی ہے۔

شیرکوٹ سے سنسار سنگھ، نگیلا سے پرہلاد کمار کشواہا، دھام پور سے لینا سنگھل، افضل گڑھ سے ختیجہ کو دیگر سیاسی جماعتوں سے مقابلہ دینے کے لیے میدان میں اتارا گیا ہے۔

رات سے ہی پولیس انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر عتیق اشرف سے متعلق کسی بھی قسم کی گمراہ کن خبریں اور حساس پوسٹس شیئر نہ کریں۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعہ کی افواہوں پر کان نہ دھریں

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ''اتر پردیش میں جرائم عروج پر پہنچ چکے ہیں اور مجرموں کے حوصلے بلند ہیں۔ جب پولیس کے گھیرے میں کھلے عام فائرنگ کر کے کسی کو قتل کیا جا سکتا ہے تو پھر عام لوگوں کی حفاظت کا کیا ہوگا؟

نصاب سے مغل تاریخ کو ہٹائے جانے کے خلاف احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے ساکشی مہاراج نے کہا کہ قلعہ مغلوں کا نہیں ہے، قطب مینار مغلوں کا نہیں ہے، تاج محل مغلوں کا نہیں ہے، ہمارے مندروں کو مسمار کر کے ان کی شکل دی گئی۔ بہتری تو ہمیں لانی ہی ہوگی۔