Bharat Express

Allegations against two police personnel of Bahraich: بہرائچ میں یوپی پولیس کی غنڈہ گردی، گھر میں گھس کر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل نے کی لوٹ مار، نقد اور زیورات لے کر ہوئے فرار

متاثرہ نے بتایا کہ اس دوران ملزمان 5000 روپے نقد اور 60 ہزار روپے کے زیورات لے کر فرار ہو گئے، متاثرہ نے تھانے میں شکایت کی، لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

یوپی پولیس کی غنڈہ گردی (علامتی تصویر)

Bahraich: بہرائچ کے انسپکٹر اور کانسٹیبل نے یوپی پولس کے دامن پر ایک اور داغ لگا دیا ہے۔ یہاں پولیس خود غنڈہ گردی پر تلی ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ متاثرہ کی شکایت پر فخر پور کے انسپکٹر اور کانسٹیبل سمیت 4 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انسپکٹر اور کانسٹیبل پر لوٹ مار اور چھیڑ چھاڑ کا بھی الزام لگا ہے۔ پہلے تو شکایت کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی لیکن جب متاثرہ نے عدالت سے رجوع کیا تو انسپکٹر سمیت چار لوگوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

گھر میں گھس کر لوٹ مار کی واردات کو دیا انجام

بہرائچ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج ایس سی ایس ٹی کورٹ کی ہدایت پر ان تمام ملزمان کے خلاف تھانہ فخر پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فخرپور تھانہ علاقہ کے رہنے والے ایڈوکیٹ سبھاراج سنگھ نے ایڈیشنل سیشن جج ایس سی ایس ٹی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ درخواست میں متاثرہ نے کہا کہ 30 مارچ 2022 کو رات 12:00 بجے فخرپور تھانے میں تعینات سب انسپکٹر رام پرکاش مشرا، کانسٹیبل دگ وجے اور گاؤں کے رہائشی بابو ولد چھوٹے، رام دیو ولد چھوٹے ٹٹیا پھاڑ کر اس کے گھر میں گھس گئے۔

5ہزار نقدی کے ساتھ زیورات لے کر ہوئے فرار

متاثرہ نے بتایا کہ اس دوران ملزمان 5000 روپے نقد اور 60 ہزار روپے کے زیورات لے کر فرار ہو گئے، متاثرہ نے تھانے میں شکایت کی، لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ 5 مئی 2022 کو پولیس سپرنٹنڈنٹ کو شکایتی خط دے کر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا لیکن اس وقت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس کے بعد اس نے عدالت کا رخ کیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ فخر پور پولیس نے سب انسپکٹر رام پرکات مشرا، کانسٹیبل دگ وجے، بابو اور رام دیو کے خلاف دھمکی، چھیڑ چھاڑ اور لوٹ مار سمیت کئی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو برہنہ کر کے گھمانے کے معاملہ میں پانچویں ملز م کی گرفتاری،سرچ آپریشن جاری

بھارت ایکسپریس۔

Also Read