Lok Sabha Election 2024: اکھلیش یادو کیا بی جے پی کے نقشہ قدم پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں! اس منصوبہ کے تحت لائی جارہی ہے تیزی ، جانیں کیا ہے مقصد ؟
پی ڈی اے سے وابستہ ووٹرز اس مہم کا سب سے بڑا ہدف ہیں۔ ان سے خصوصی طور پر رابطہ کیا جا رہا ہے اور ذات پات کی مردم شماری، سماجی انصاف اور ریزرویشن کے حوالے سے پارٹی کی پالیسیوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
BJP MLA Rajeshwar Singh: ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی سی ایم یوگی سے ملاقات، یوپی میں ملک کا پہلا اے آئی کمیشن بنانے کا مطالبہ، جانیں کیوں ضروری ہے
ملاقات کے دوران انہوں نے معزز وزیر اعلیٰ کو ایک خط سونپا اور اتر پردیش میں ملک کے پہلے مصنوعی ذہانت کمیشن کے قیام کی درخواست کی۔ ملک کی سرکردہ ریاست اتر پردیش میں AI کا منصوبہ بند استعمال امن و امان، صحت، تعلیم، ٹریفک اور نوجوانوں کے روزگار کے شعبوں میں مددگار ثابت ہوگا۔
Mukhtar Ansari News: یوگی حکومت کے وزیر سنجے نشاد نے مختار انصاری کے اہل خانہ سے ہمدردی کا کیا اظہار، کہا- ‘انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا’
یوگی حکومت کے کابینہ وزیر اور نشاد پارٹی کے صدر ڈاکٹر سنجے نشاد نے مختار انصاری کے خاندان کو متاثرہ خاندان بتایا ہے۔ اس کے پیچھے سنجے نشاد نے دلیل بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مختار انصاری کے خاندان کے بارے میں جس طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں وہ درست نہیں۔
Lok Sabha Election 2024: سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے انتخابی پلیٹ فارم سے کہا – کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے بدلتا ہوا ہندوستان دیکھا ہے
سی ایم یوگی نے کہا کہ 18ویں لوک سبھا انتخابات کے لیے پورے ملک سے صرف ایک ہی آواز آرہی ہے - ایک بار پھر مودی حکومت۔ اس بار - 400 پار ، ہم سب کو اس آواز میں شامل ہونا ہے۔
Asaduddin Owaisi: جانئے مختار انصاری کے گھر جانے پر اویسی کو سوشل میڈیا پر کیوں ملی دھمکیاں
اسد الدین اویسی نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں شرکت کی تھی۔ اویسی اپنی تقریر میں کہتے ہیں ’’تم کیا مار دوگے؟ اگر مارنا ہے تو مارو، اگر میرا وقت نہیں ہے تو میں نہیں مروں گا اور اگر وقت ہے تو میں مر جاؤں گا۔
Lok Sabha Election 2024: مسلم رہنماؤں نے رمضان المبارک کی وجہ سے تبدیل کی اپنی انتخابی حکمت عملی
روزے کی وجہ سے مسلم امیدوار دھوپ میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلانے کے بجائے انڈور میٹنگ کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر بعض مقامات پر انہیں دن میں انتخابی مہم کے لیے نکلنا پڑتا ہے تو وہ کھلے عام لوگوں سے خطاب کرنے کے بجائے ڈیروں یا خیموں میں جلسے کر رہے ہیں۔
Lok Sabha Election 2024: یوپی میں پلوی پٹیل کی پارٹی کے ساتھ اتحاد پر اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اویسی نے دیا پہلا ردعمل
یوپی میں اپنا دل (کمیراوادی) کے ساتھ اتحاد پر، اویسی نے کہا، 'ہم این ڈی اے، بی جے پی اور جو بھی ہمارا حریف ہے، دونوں کا مقابلہ کریں گے۔ گزشتہ شہری انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم کی کارکردگی اچھی رہی تھی۔
Mukhtar Ansari Death: شیر کو پنجرے میں قید کر کے دھوکے سے مار ڈالا… مختار کی موت پر یوپی پولیس کانسٹیبل نے لگایا واٹس ایپ اسٹیٹس
گزشتہ ہفتے کے روز مختار انصاری کو غازی پور ضلع کے محمد آباد میں واقع ان کے آبائی گھر کالی باغ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، جہاں ان کے والدین کی قبریں پہلے سے موجود ہیں۔ مختار انصاری کے جنازے میں ہزاروں لوگ جمع تھے۔ کئی ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے۔
Mukhtar Ansari Death: اسدالدین اویسی نے مختار انصاری کے اہل خانہ سے کی ملاقات، کہا-انشاء اللہ ان اندھیروں کا جگر چیر کر نور آئے گا، تم ہو ’فرعون‘ تو ’موسیٰ‘ بھی ضرور آئے گا
اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ ’’انشاء اللہ ان اندھیروں کا جگر چیر کر نور آئے گا، تم ہو 'فرعون' تو 'موسیٰ' بھی ضرور آئے گا‘‘ اس سے پہلے بھی اویسی نے مختار انصاری کی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا۔
Lok Sabha Election 2024: اتر پردیش کی عوام کو متاثر کرنے والے بڑے مدعوں پر وزیر اعظم کیوں ہیں خاموش: کانگریس
کانگریس لیڈر نے الزام لگایا، "2014 میں وزیر اعظم مودی نے اکثر سوامی ناتھن رپورٹ کو لاگو کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے اس رپورٹ کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے۔