Bharat Express DD Free Dish

Uttar Pradesh Madrasas

مدرسہ مینجمنٹ کمیٹی اورمدرسہ ٹیچرایسوسی ایشن نے 11 فروری کوالہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤبنچ میں عرضی دائرکرتے ہوئے اے ٹی ایس کی جانچ پرروک لگانے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران تحقیقات پرعبوری روک نہیں لگائی، تاہم حکومت اوراے ٹی ایس کونوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد تحقیقات کی رفتارکچھ سست پڑگئی تھی۔ یکم جولائی کوالہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس وویک سرن اورجسٹس نیرج تیواری پرمشتمل ڈویژن بنچ نے مدرسہ منتظمین کی درخواست مسترد کردی۔

شکایت کنندہ طلحہ انصاری نے بتایا کہ بلرام پور میں تین امداد یافتہ مدارس مدرسہ عائشہ صدیقہ، مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ اور مدرسہ فضل رحمانیہ میں مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت تقریباً آٹھ کروڑ روپے کے گھوٹالے کا الزام سامنے آیا تھا۔

حکام کے مطابق جانچ کے دائرے میں کئی اہم پہلو شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں سب سے پہلے یہ دیکھا جائے گا کہ مدارس کو دی گئی سرکاری رقم کس طرح خرچ کی گئی۔ اس کے علاوہ کھانے کی تقسیم کا نظام، بچوں کی اصل تعداد اور مستفید ہونے والوں کے ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اگر کہیں فرضی طلبہ کے نام پر فنڈز جاری کیے گئے ہوں گے تو اس کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔

یوپی اے ٹی ایس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ کچھ خفیہ معلومات موصول ہوئی ہیں، جن میں چند مدارس میں مشکوک سرگرمیوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، اس لیے قومی سلامتی کے پیشِ نظر یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیادہ تر مدارس اچھا کام کر رہے ہیں اور یہ صرف جانچ کا عمل ہے، لیکن کسی بھی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مثلاً یوپی بورڈ کے تحت تین زبانیں سائنس ، حساب اور سماجیات کو پڑھانا  ممکن ہے اور  اکثر مدارس تین زبانیں پڑھاتے  ہیں حساب اور سائنس کی تعلیم بھی  دی جاتی ہے ۔ سماجیات کو جنرل نالج کے تحت پڑھایا جاتا ہے ، اس لیے طلبا پر کوئی خاص بوجھ نہیں  پڑے  گا ۔

سال 2016 میں یوپی کی اکھلیش حکومت کے ذریعہ بڑھائے گئے مدارس کے سائنس ٹیچروں کو ہر ماہ 8000 (گریجویٹ مدرسہ ٹیچر) اور 15000  روپئے (ماسٹرس مدرسہ ٹیچر) کا اعزازیہ دیا جا رہا تھا۔ پہلے مرکزی حکومت نے اس اعزازیہ پر روک لگائی تھی اور اب یوگی حکومت نے بھی اسے بند کردیا ہے۔

یوپی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین افتخاراحمد جاوید نے ناخوشی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی جانچ اب ایک مستقل عمل بن گیا ہے اور بار بار جانچ ہونے سے مدارس میں تعلیمی کاموں اور دیگر سرگرمیوں میں رخنہ اندازی ہوتی ہے۔

میٹنگ میں کامل اور فاضل کی ڈگریوں کے مساوی ہونے کے لیے مدرسہ بورڈ کو ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تجویز دی گئی،اس کے علاوہ ت یہ بھی تجویز کیا گیا کہ فاضل کے بعد مدرسہ کے استاد کو اہلیت کے امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

نئی دہلی، 10 نومبر (بھارت ایکسپریس):  ضلع مجسٹریٹس کے ذریعے سرکاری سطح پر سروے رپورٹ وصول کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے۔  وزیر نے عہدیداروں سے کہا کہ باقی 15 اضلاع کا سروے مقررہ مدت میں دستیاب کرایا جائے۔  انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع سے سروے رپورٹس موصول ہونے کے …

کانپور، 1 نومبر (بھارت ایکسپریس):   اتر پردیش کے مدارس، جو دیوبند کے دارالعلوم کے نصاب کی پیروی کرتے ہیں، اب ان میں تسلیم شدہ مدارس کے برابر کرنے کے لیے تبدیلیاں شروع کریں گے۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری، حافظ قدوس ہادی، جو شہر قاضی کانپور بھی ہیں، نے کہا کہ غیر تسلیم شدہ …