Sambhal 2024 Violence: ’’سنبھل 2024 تشدد پہلے سے طے شدہ سازش تھا، پولیس کی گولی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی‘‘ عدالتی کمیشن کی رپورٹ میں بڑا دعویٰ
یہ عدالتی کمیشن 24 نومبر 2024 کو سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے باہر پیش آئے تشدد کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ تشدد اس وقت ہوا تھا جب عدالت کے حکم پر آثارِ قدیمہ کے تحفظ میں شامل اس یادگار کا سروے کیا جا رہا تھا۔ اس واقعے میں چار افراد ہلاک جبکہ درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
Shivpal Singh Yadav: یوپی اسمبلی میں بجٹ پر ہنگامہ، شیوپال سنگھ یادو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’کیا بجٹ آپ اپنے گھر سے لے کر آئے ہیں؟ یہ عوام کا پیسہ ہے
وزیر زراعت کے اس بیان پر شیوپال سنگھ یادو شدید برہم ہوگئے اور انہوں نے سخت اعتراض درج کراتے ہوئے کہا کہ حکومت بجٹ بڑھانے کا کریڈٹ خود کو دے رہی ہے، جب کہ بجٹ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے بنتا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’کیا بجٹ آپ اپنے گھر سے لے کر آئے ہیں؟
UP Budget 2026: یوگی حکومت کا دسواں اور اب تک کا سب سے بڑا بجٹ، خواتین، طلبہ، نوجوانوں اور کسانوں پر خاص توجہ
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے ریاست کی معیشت کو رفتار ملی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ صنعتی سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کیے گئے، تاکہ نوجوانوں کو اپنے ہی صوبے میں بہتر مستقبل میسر آ سکے۔ حکومت نے نوجوانوں کے لیے ہنرمندی کے فروغ اور اسکل ڈیولپمنٹ پروگراموں پر خصوصی توجہ دی ہے۔
UP Budget 2026: پی ایم مودی کی قیادت میں نیا اتر پردیش ترقی و خوشحالی کی بنا مثال-یوگی آدتیہ ناتھ
سی ایم یوگی نے کہا کہ اس بجٹ میں غریب کے وقار، نوجوان کے خود اعتمادی، خواتین کی طاقت اور کسانوں کی خوشحالی کو مرکز میں رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ بجٹ ’ترقی یافتہ بھارت-2047‘ کے خواب کو پورا کرنے اور نئے اتر پردیش کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔
‘Constitutional Spirit Of The House’: ’’ایوان کے وقار، توازن اور آئینی روح کے محافظ ہیں اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا‘‘ ڈاکٹر راجیشور سنگھ کا اظہار خیال
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اسمبلی اسپیکر کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی سطح پر بھی ستیش مہانا کی رہنمائی اور دعائیں ہمیشہ حوصلہ افزا رہی ہیں۔ ان کے الفاظ تجربے، حساسیت اور ادارہ جاتی ذمہ داری کے احساس سے لبریز ہوتے ہیں، جو عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے تئیں وابستگی کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
Bankey Bihari Mandir Trust: بانکے بہاری مندر ٹرسٹ بل کو گورنر کی منظوری، ہر تین ماہ میں ہوگی میٹنگ، جانئے نئے قانون کی اہم باتیں
بانکے بہاری مندر ٹرسٹ بل 2025 کو ریاستی گورنر کی منظوری ملنے کے بعد پیر کے روز باقاعدہ طور پر ایکٹ کی شکل میں نافذ کر دیا گیا۔ نئے قانون کے تحت ٹرسٹ میں کل 18 اراکین ہوں گے، جن میں 11 نامزد اور 7 عہدے کے لحاظ سے شامل ہوں گے۔
Samajwadi Party expels three MLAs: اکھلیش یادو نے لیا سخت ایکشن،تین اراکین اسمبلی کو سماجوادی پارٹی سے کیا باہر،جانئے کیا ہے پورا معاملہ
سماج وادی پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے بنیادی نظریہ اور اصولوں کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گی۔ پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی رکن کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
UP By-Election: یوپی میں 9سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا عمل مکمل،مہاراشٹر اور جھارکھنڈ سے زیادہ ہنگامہ ریکارڈ
جن 9 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں ان میں غازی آباد، مظفر نگر کی میراپور، علی گڑھ کی کھیر، مراد آباد کی کنڈرکی، امبیڈکر نگر کی کٹہاری، مین پوری کی کرہل، پریاگ راج کی پھول پور اور مرزا پور کی ماجھوان سیٹ شامل ہیں۔
Dimple Yadav supported Rahul: سچ بولنے کیلئے کوئی جگہ مخصوص نہیں ہوتی،راہل گاندھی نے جو کہاوہ سچ ہے اور سچائی سے بی جے پی کو ہمیشہ دقت رہی ہے:ڈمپل یادو
ڈمپل یادو نے راہل گاندھی کے امریکہ میں بے روزگاری اور ہندوستان میں کسانوں کی حالت کے بارے میں دیے گئے بیان کی بھی حمایت کی۔ ایس پی ایم پی نے کہا، 'راہل گاندھی نے جو بھی کہا ہے وہ سچ ہے، سچ بولنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
Rajya Sabha Elections Result 2024: ووٹنگ سے قبل اکھلیش یادو کا بڑا بیان،ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد نے بھی ووٹ ڈالنے سے پہلے ہی کردیا ریزلٹ کا اعلان
ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ایس پی میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔ سب لوگ بھاگ رہے ہیں۔ ہمارے 8 امیدوار اور 2 ایس پی امیدوار الیکشن جیت رہے ہیں۔ پی ایم مودی کی قیادت میں راجیہ سبھا میں کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔





