Bharat Express DD Free Dish

UAE

رپورٹس کے مطابق پاکستانی کنٹینر جہاز متحدہ عرب امارات سے کراچی کی جانب رواں دواں تھا، جب ایرانی فورسز نے اسے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاز میں تقریباً 6850 ٹن سامان لدا ہوا تھا۔ ایرانی حکام کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے بعد جہاز کو واپس جانے کی ہدایت دی گئی۔ اس واقعے کے بعد پاکستانی تجارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یو اے ای حکومت نے کہا کہ ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران فوری اور بلا کسی شرط اپنے پڑوسی ممالک کو اکسانے یا دھمکانے کا کوئی عمل بند کرے۔

اگر آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر یو اے ای اور عمان کا یہ منصوبہ مکمل ہو جاتا ہے تو یہ مغربی ایشیا کے سمندری نقشے کو مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔ یہ بھارت سمیت اُن تمام ممالک کے لیے توانائی کی سلامتی کو یقینی بنائے گا جو اپنی تیل کی ضروریات کے لیے خلیجی ممالک پر انحصار کرتے ہیں۔

شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ وہ ملک کی بہادر مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور ان تمام قومی اداروں اور ٹیموں کے شکر گزار ہیں جو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ادارے تیاری، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی بہترین مثال پیش کرتے ہیں اور قوم کو ان پر فخر ہے۔

ایران نے دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اورابوظہبی پرڈرون حملہ کرکے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود بند کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، کئی میزائلوں کوبھی روکا گیا ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ پلیٹ فارم Flightradar24 کے مطابق ممکنہ ایرانی ڈرون حملوں کے امکان کی خبروں کے درمیان کئی ایئرکرافٹ دبئی کے چکر لگاتے رہے یا وہاں پہنچنے میں تاخیر کرتے رہے۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دبئی میں قائم دبئی میں بھارتی قونصلیٹ جنرل نے متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہریوں کے لیے احتیاطی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ جاری بیان میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موجودہ حالات کے پیش نظر مکمل چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ابوظہبی نے کہا کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ملک کو اپنی سرزمین، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا مکمل حق حاصل ہے۔

غزہ میں جنگ کے بعد امن و بحالی کے عمل کو تیز کرنے کے مقصد سے قائم کیے گئے عالمی ”بورڈ آف پیس“ کی پہلی اہم میٹنگ امریکہ میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک نے مالی امداد، سیکیورٹی تعاون اور امن فوج کی تعیناتی سے متعلق بڑے اعلانات کیے۔ اجلاس کی صدارت امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کی، جنہوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 10 ارب ڈالر کی خطیر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق کل 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق کل 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پیر کو مختصر مگر انتہائی اہم دورے پر بھارت پہنچنے والے ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق صدر شیخ محمد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بھارت میں قیام کریں گے اور اس دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔