Bharat Express

Train

انڈیگو اور اسپائس جیٹ نے بھی خبردار کیا ہے کہ خراب موسم کے باعث پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بدھ کو دہلی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

آگ لگنے کی اطلاع پر ٹرین رک گئی۔ مسافروں نے ٹرین سے چھلانگ لگائی تو جھجھا-آسنسول ٹرین ان کے اوپر سے گزر گئی۔ ریلوے کے مطابق ٹرین کو چین پلنگ کے باعث روکا گیا۔

وندے بھارت ٹرین آندھرا پردیش کے تروپتی سے سکندرآباد جا رہی تھی۔ ٹرین گڈور کو پار کر چکی تھی اور منزل تقریباً 8 گھنٹے کی دوری پر تھی۔ ٹرین میں تمام مسافر آرام سے سفر کر رہے تھے۔ پھر ایک مسافر کو سگریٹ کی خواہش محسوس ہوئی

ویشال تیواری نام کے ایک وکیل نے معاملے کو لیکر ایک عرضی سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ اس عرضی میں حادثے سے بچانے والے 'کوچ سسٹم' کو جلد سے جلد لاگو کرنے کی مانگ کی ہے۔ ساتھ میں سابق جج کی صدارت میں جانچ کمیٹی بنانے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

ہندوستان نے منگل کو 20 براڈ گیج لوکوموٹیوز بنگلہ دیش کے حوالے کردیا ہے۔ اکتوبر 2019 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے یہاں ان کے دورے کے دوران کیے گئے وعدے کواس طرح سے  پورا کردیا گیا ہے۔ ان انجنوں کا استعمال مسافر اور مال بردار ٹرینوں دونوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

تریپورہ کے رام نگر کی رہنے والی دیبالینا رائے اب ٹرین  چلانے کے لیے تیار ہے۔ وہ اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کا عہدہ حاصل کرتے ہوئے ہندوستانی ریلوے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والی ریاست کی پہلی خاتون بن گئی ہے۔

ہریانہ کے روہتک میں مال ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس کی وجہ سے دہلی کی طرف جانے والا روہتک-جند راستہ متاثر ہے۔ جس کی وجہ سے 4 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور 2 منسوخ کر دی گئیں۔

ملک کی کئی ریاستوں میں گھنی دھند کی وجہ سے سڑک اور ریل ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ شدید سردی اور دھند کے باعث ریلوے نے آج کئی ٹرینوں کے چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ریلوے نے 320 ٹرینیں منسوخ کی ہیں، جن میں 280 ٹرینیں مکمل طور پر اور 40 ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ کی گئی ہیں

راجستھان میں پالی ضلع کے بوما دڈا گاوں کے پاس پیر کی صبح تقریباً ساڑھے تین بجے سوریہ نگری سپر فاسٹ ٹرین پٹری سے اترگئی۔ ٹرین کے 3 ڈبے پلٹ گئے، جبکہ 11 ڈبے پٹری سے اترگئے

راجدھانی ایکسپریس کو ریلوے کی سب سے بھروسہ مند ٹرین مانا جاتا ہے، لیکن اس ٹرین کے کیٹرنگ ڈپارٹمنٹ کی غلطی نے ریلوے کو پھر سے سوالوں میں ڈال دیا ہے۔ کیس کے مطابق دہلی سے ممبئی جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں اس کے رشتہ داروں نے ڈھائی سال کی بچی کے لیے آملیٹ منگوایا تھا۔