Bharat Express

Tis Hazari Court

ویبھو کمار کو تیس ہزاری کورٹ کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ویبھو کمار کی ضمانت کی عرضی پر یکم جولائی کو ہائی کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔

اس سے قبل تیس ہزاری کورٹ نے ویبھو کمارکی کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ جس کے خلاف ویبھو کمار نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے ۔دہلی پولیس نے 18 مئی کو ویبھو کمارکی کو گرفتار کیا تھا۔

دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ ویبھو کمار کو کیا حق ہے کہ وہ نوکری چھوڑنے کے بعد بھی وہاں کام کر رہے تھے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ ویبھو کمار نے موبائل پاس ورڈ بتانے سے انکار کر دیا تھا۔

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت کے ذمہ دار ریلوے حکام کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہ دینے کے معاملے میں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔