Bharat Express DD Free Dish

Team India

ایسا مانا جا رہا ہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا کھیلنا تقریباً طے ہے۔ گزشتہ دنوں وراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ وہ ٹی-20 فارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں شاندار جیت درج کرنے کے بعد بھی ہندوستانی کرکٹ  ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پرنہیں پہنچ سکی ہے۔

ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ٹسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ پہلا ٹسٹ گنوانے کے بعد ٹیم انڈیا نے دوسرا اور آخری مقابلہ اپنے نام کیا۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم انڈیا اپنا پہلا مقابلہ 5 جون کو کھیل سکتی ہے۔ وہیں پاکستان سے اس کا مقابلہ 9 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج جنوبی افریقہ پر قہر بن کر ٹوٹے۔ سراج نے جنوبی افریقہ کے 6 بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔

یہ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کا یہاں ریکارڈ بہت خراب رہا ہے۔ یہاں ہندوستانی ٹیم نے اب تک 6 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے 4 میں شکست ہوئی ہے اور 2 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔

سال 2023 اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔ یہ سال ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین سال رہا۔ تاہم، اسے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کپتان روہت شرما نے میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس کے دوران کہا، "وہ  اس سریز کے دوران ایسی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں جو دنیا کے اس حصے میں کسی نے حاصل نہیں کیا ہے۔روہت اپنے کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں بھی بات نہیں کرنا چاہتے تھے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ یہ میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

 ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹسٹ میچ میں مخالف ٹیم کو چاروں خانے چت کردیا ہے۔ ہندوستان نے 347 رنوں سے بڑی جیت حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔