Terrorist attack in Pakistan: پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ،8 جوان ہلاک،10 شدت پسند بھی مارے گئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق: ’15 جولائی 2024 کی صبح 10 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا، تاہم چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کو سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔
Australia refused to play cricket series with Afghanistan: آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے سے کردیا انکار،جانئے کیا ہے وجہ
سال 2021 میں افغانستان پر طالبان کی حکومت تھی اور اس کے بعد سے آسٹریلیا نے افغانستان کی مردوں کی ٹیم کے خلاف دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ آسٹریلیا کی طرف سے یہ مخالفت اس لیے ہے کہ طالبان کی حکومت کے بعد افغانستان میں خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلنے کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔
Saudi Arabia to Open Embassy in Kabul Soon: طالبان حکومت کیلئے سعودی عرب سے آئی اچھی خبر،، اقتصادی پابندیوں کیلئے عالمی برادری پر دباو ڈالنے کی بھی تیاری
واضح رہے گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب نے سیکیورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔افغان وفد نے پاکستان، بھارت، ایران، روس، سعودیہ اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔
Pakistan criticises Taliban: دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان نے افغانستان کو بنایا تنقید کا نشانہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہہ دی بڑی بات
پاکستان نے بارہا افغانستان کی عبوری حکومت سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی درخواست کی ہے۔ حالانکہ، کابل پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کرتا رہا ہے۔
Afghanistan is a country of ‘lost opportunities’: UN: ‘کھوئے ہوئے مواقع’ کا ملک ہے افغانستان: اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس
30 سال سے زائد انسانی کاموں کے بعد اس ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کو چھوڑنے والے گریفتھس نے کہا کہ دنیا کی حالت اس وقت سے بھی بدتر ہے جب انہوں نے عہدہ سنبھالا تھا۔
Afghanistan Floods: افغانستان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب میں 50 افراد ہلاک، درجنوں افراد لاپتہ
گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے فوڈ ایجنسی نے کہا تھا کہ افغانستان میں غیر معمولی طور پر شدید موسمی بارشوں سے 300 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔
Russia Considers Removing Taliban from Terrorist List: طالبان کیلئے آئی بڑی خوشخبری، روس کی چال نے امریکہ اور یورپ کو مشکل میں ڈال دیا
ستمبر 2021 میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ روس، چین، پاکستان اور امریکہ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ افغان طالبان اپنے وعدے پورے کریں جن میں خاص طور پر حقیقی نمائندہ حکومت کا قیام اور انتہا پسندی کو پھیلنے سے روکنا شامل ہیں۔
Pakistan Big Airstrike on Afghanistan: پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک
پاکستان فضائیہ کے جنگجو طیاروں نے افغانستان کے اندرفضائی حملوں میں پاکستانی طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں کم ازکم 8 افراد کے ہلاک ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
Diplomatic Representatives Meeting: افغانستان کی طالبان حکومت نے کابل میں بلائی سفارت کاروں کی میٹنگ، ہندوستان نے بھی کی شرکت
ہندوستان ان 10 پڑوسی ممالک کی فہرست میں شامل تھا، جنہوں نے پیر کو کابل میں طالبان کی طرف سے بلائی گئی سفارت کاروں کے نمائندوں کی میٹنگ میں حصہ لیا۔
Afghanistan: افغانستان میں فاقہ کشی کا سامنا ، 30 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار
ملک میں خوراک کی ذمہ دار تنظیموں نے بھی لوگوں کی مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگ سمجھ نہیں پا رہے کہ زندہ رہنے کے لیے کیا کریں؟