Bharat Express

Sultanpur Court

اترپردیش کے سلطان پور میں 23 سال پرانے معاملے میں سزا برقرار ہونے کے باوجود عدالت میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ اور سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان انوپ سانڈا وغیرہ کو کورٹ میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی لیڈر وجے مشرا نے 4 اگست 2018 کو ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں کانگریس لیلڈر راہل گاندھی پر 2018 میں بنگلورو میں اس وقت کے بی جے پی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

اس سے قبل اس معاملے کی سماعت 20 فروری 2024 کو بھی ہوئی تھی۔ تب راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا پر تھے اور وہ یاترا روک کر اس سماعت پر پہنچے تھے۔ 20 فروری کو عدالت نے راہل گاندھی کو اس معاملے میں 25،000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دی تھی۔

مدعی کے وکیل سنتوش پانڈے نے کہا کہ کوتوالی نگر کے گھرہاں کلا کے رہنے والے رام پرتاپ نے آج خود کو فریق بنانے کے لیے درخواست دائر کی ہے، جس پر میں نے اعتراض کیا ہے۔