Bharat Express DD Free Dish

Sir Syed Day

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان کے پاس اجتماعی طور پر بہت کچھ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اگر یہ برادری اپنی توانائیوں کو منظم کرکے کمزور معاشی پس منظر سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلبہ کی تعلیم اور کفالت پر صرف کرے تو سر سید کے مشن کو حقیقی معنوں میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

تقریب کا نمایاں پہلو فنکار تحسین منور کی زبردست پرفارمنس تھی، جنہوں نے ڈاکٹر سعید عالم کی ہدایت کاری میں سر سید احمد خاں کی زندگی اور پیغام پر مبنی ایک خوبصورت ڈرامہ پیش کیا، جس نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔

سرسید سولو پلے کو مشہور تھیٹر پرسنالٹی سعید عالم نے اپنی تحریر و ہدایت سے سجایا ہے- اس ایک گھنٹے کے سولو ایکٹ میں مشہورومعروف صحافی، شاعر مصنف اورعلیگ اداکارتحسین منورسرسید کے کردار میں نظر آئیں گے۔

اس سال 17 اکتوبر 2025 کو علی گڑھ میں یوم سر سید پہلے سے زیادہ شان و شوکت سے منایا جائے گا۔ پروفیسر نعیمہ خاتون کی زیر قیادت جشن کا مرکزی عنوان ’’سر سید کا خواب ، ایک متحد، تعلیم یافتہ اور روشن ہندوستان‘‘ ہے۔