Bharat Express DD Free Dish

اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، بہار کا سر سید ڈے 2025، سولو پلے سرسید ہوگا پیش، مشہورصحافی، شاعروعلیگ اداکار تحسین منور ادا کریں گے سرسید احمد خان کا کردار

سرسید سولو پلے کو مشہور تھیٹر پرسنالٹی سعید عالم نے اپنی تحریر و ہدایت سے سجایا ہے- اس ایک گھنٹے کے سولو ایکٹ میں مشہورومعروف صحافی، شاعر مصنف اورعلیگ اداکارتحسین منورسرسید کے کردار میں نظر آئیں گے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، بہارکی جانب سے برصغیر کے عظیم مصلح، مفکر، ماہرِ تعلیم اورعلی گڑھ تحریک کے بانی سر سید احمد خاںؒ کی یاد میں “سر سید ڈے 2025” نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ 17 اکتوبر، بروزجمعہ منایا جا رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد مشیرعالم کے مطابق اس بارکے سرسید ڈے تقریبات کی خصوصی پیشکش سرسید کی جدوجہد، انکی زندگی اوران کے مشن کا احاطہ کرتا سولو پلے سرسید ہوگا- ان کے مطابق یہ سولو پلے امریکہ، متحدہ عرب امارات، اورسعودی عرب میں بھی اسٹیج کیا جا چکا ہے- جس کو علیگ برادری نے بہت سراہا ہے- سرسید سولو پلے کو مشہورتھیٹرپرسنالٹی سعید عالم نے اپنی تحریروہدایت سے سجایا ہے- اس ایک گھنٹے کے سولو ایکٹ میں مشہورومعروف صحافی، شاعر مصنف اورعلیگ اداکارتحسین منورسرسید کے کردار میں نظر آئیں گے۔

سرسید ڈے تقریبات کا سلسلہ جاری
پٹنہ کے بی پی ایس سی دفترکے نزدیک، بیلی روڈ پر موجود ابھیلیکھ بھون آڈیٹوریم میں شام پانچ بجے سے سرسید ڈے تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بہار سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل مظفرابدالی شرکت کریں گے- سرسید ڈے پر مہمانان اعزازی کے طور پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر محمد سجاد اور بہار سرکار میں اردو ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر ایس ایم پرویز عالم بھی موجود رہیں گے- اس موقع پربہار اسپورٹ یونیورسٹی راجگیر کے وائس چانسلر سابق آئی اے ایس افسر ششر سنہا مہمان زی وقار ہوں گے۔

سرسید کے مشن کی موجودہ وقت میں اہمیت وافادیت
سرسید لٹریسی اسکول کے طلباء کی جانب سے ثقافتی پروگرام کے علاوہ سینئر علیگز، اساتذہ اور معزز مہمانوں کے خطبات بھی ہوں گے، جن میں سرسید کے مشن کی موجودہ وقت میں اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالی جائے گی۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، بہارنے تمام علیگز، اساتذہ، طلباء اور خیرخواہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تقریب میں شریک ہوکرسرسید کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردارادا کریں۔ مزید تفصیلات کے لئےعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائزایسوسی ایشن، بہارسے رابطہ قائم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

–بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read