Maharashtra Election 2024: اگرمیری حکومت نہیں گرائی ہوتی تو اب تک میں کسانوں کا قرض معاف کرچکا ہوتا:ادھوٹھاکرے نے کیا دعویٰ
اس سال کے لوک سبھا انتخابات میں مہایوتی ریاست کی 48 میں سے صرف 17 سیٹوں پر ہی برتری حاصل کر سکی۔ جون 2022 میں بالا صاحب ٹھاکرے کی بنائی ہوئی شیو سینا پارٹی ٹوٹ گئی اور ادھو ٹھاکرے کی حکومت گر گئی۔ اس کے بعد شندے نے بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی اور وزیر اعلیٰ بن گئے۔
Sanjay Raut on Nitin Gadkari: ’’نتن گڈکری کو وزیر اعظم کے عہدے کی پیشکش کرنا غلط نہیں…‘‘، مرکزی وزیر کے انکشاف پر سنجے راوت کا ردعمل
سنجے راوت نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر کوئی موجودہ حکومت میں رہتے ہوئے بھی اس ملک کی اقدار، جمہوریت، عدلیہ اور آزادی سے نہیں جڑتا ہے تو یہ قومی جرم ہے۔ نتن گڈکری نے ہمیشہ ان سب کے خلاف بات کی ہے، آواز اٹھائی ہے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
Maharashtra Assembly Elections 2024: مہاراشٹر میں ہارنے سے ڈر ہی ہے بی جے پی، اس لیے الیکشن کی تاریخوں کا نہیں کیا گیا اعلان، سنجے راوت کا مرکزی سرکار پر زبانی حملہ
شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’جو لوگ شندے کے پیچھے چل رہے ہیں وہ سب منافق ہیں۔ جب آپ بھیڑیوں اور لومڑیوں کے جھنڈ میں شامل ہو جاتے ہیں تو کیا ہونے والا ہے؟
Uddhav Thackeray’s convoy attacked with cow dung: ادھو ٹھاکرے کے قافلے پر گائے کے گوبر سے حملہ، راج ٹھاکرے کی پارٹی نے کہا- گھر میں گھس کر ماریں گے
شیوسینا (یو بی ٹی) نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر تباہ ہوچکا ہے۔ اگر اس طرح کے حملے سی ایم ایکناتھ شندے کے آبائی ضلع میں ہوتے ہیں تو صاف ہے کہ اس کے لیے سپاری لی گئی ہے۔
Sharad Pawar PC on Maharashtra Polls: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں شرد پوار کا بڑا اعلان،بی جے پی اور شندے گروپ کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں
پوار نے کہا کہ اپوزیشن مہاراشٹر کی عوام کے سامنے متحد رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور موجودہ حکومت کو برخاست کرنا اپوزیشن اتحاد کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مہابھارت میں ارجن کا نشانہ مچھلی کی آنکھ تھی اسی طرح ہماری نظریں مہاراشٹر کے انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔
Eknath Shinde cried: ایکناتھ شندے روتے ہوئے ادھو ٹھاکرے سے اپیل کرنے لگے تھے کہ وہ بی جے پی سے اتحاد کرلیں،گرفتاری کی دھمکی دی جارہی ہے:آدتیہ ٹھاکرے
آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ مودی حکومت نے شندے کو بی جے پی سے ہاتھ ملانے یا گرفتاری کا سامنا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ مودی سرکار نے انہیں کہا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں یا جیل جائیں۔ یہ سب تب ہوا جب ان کے گودام میں نقدی برآمد ہوا تھا۔
Unmesh Patil will Join Shiv Sena UBT: مہاراشٹر میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، رکن پارلیمنٹ انمیش پاٹل آج ادھو کے خیمہ میں ہوں گے شامل
بی جے پی رکن پارلیمنٹ انمیش پاٹل اپنا ٹکٹ منسوخ ہونے سے ناراض تھے۔ پاٹل کل ماتوشری گئے تھے اور ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے وہ سنجے راوت سے بھی ملے تھے۔
Lok Sabha Electioln 2024: مہاراشٹر کی چھ سیٹوں پر ‘دوستانہ مقابلہ’ کرے گی کانگریس، سنجے راوت نے کہا- ایسا کرنے سے بی جے پی کو ہوگا فائدہ
شیو سینا (یو بی ٹی) نے سانگلی، ممبئی ساؤتھ سینٹرل، ممبئی نارتھ ویسٹ سیٹوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جب کہ این سی پی (شرد چندر پوار) بھیونڈی سے دعویٰ کر رہی ہے۔
Shivsena-UBT candidates list: شیوسینا-یو بی ٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 17 امیدواروں کی فہرست جاری کی، جانئے کس کو کہاں سے ملا ٹکٹ
لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی تیاریاں کر رہی ہیں۔ تمام جماعتیں انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرستیں جاری کر رہی ہیں۔ اب اس فہرست میں شیو سینا (یو بی ٹی) کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔