Bharat Express

Sharad Pawar

انہوں نے کہا، 'انڈیا' کی اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی۔ بی جے پی اور اس کے اتحادی اس کے برعکس کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے کامیاب حکمت عملی بنائیں گے۔ پوار نے یہ بھی کہا کہ یوم تقسیم منانے کا فیصلہ غلط تھا۔ بی جے پی لوگوں میں دراڑ پیدا کرنا چاہتی ہے

این سی پی کے دو گروپوں میں تقسیم ہونے کے بعد اجیت پوار اور شرد پوار کی خفیہ میٹنگ پر سپریا سولے نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا، اجیت پوار کو پوار صاحب نے بنایا تھا، شرد پوار کو اجیت پوار نے نہیں بنایا تھا۔ پوار صاحب نے پارلیمانی سیاست میں 60 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا ہے۔

پونے میں این سی پی کے صدر شرد پوار اور ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کے درمیان خفیہ ملاقات نے مہاراشٹر میں سیاسی گلیاروں میں ہلچل بڑھا دی ہے۔ اس بارے میں جینت پاٹل نے کہا کہ وہ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ چچا اور بھتیجے کے درمیان کیا بات چیت ہوئی ہے۔

اجیت پوار ان کے بھتیجے ہیں۔ خاندان کے کسی فرد سے ملاقات بحث کا موضوع نہیں بن سکتی۔ شرد پوار نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم (این سی پی) میں سے کوئی بھی بی جے پی میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے سب سے بڑے فرد ہیں۔

اجیت پوار نے بغاوت کے بعد شرد پوار سے ملاقات بھی کی تھی۔ اس کے بعد شرد پوار دھڑے کے ایم ایل اے بے چین نظر آئے۔ ایم ایل ایز نے ریاستی صدر جینت پاٹل سے کہا ہے کہ وہ اجیت پوار اور باغی ایم ایل ایز کے بارے میں جلد از جلد موقف واضح کریں۔

دونوں رہنماوں کے چہرے پر خوشی واضح انداز میں دیکھی گئی البتہ جیسے ہی شرد پوار سے ملنے کے بعد پی ایم مودی آگے بڑھے شرد پوار نے پی ایم مودی کی پیٹھ پر تھپکی دی یعنی ان کی پیٹھ تھپتھپائی۔ جس پر سیاسی ماہرین کئی طرح کی قیاس آرائیاں کرنے لگے ہیں ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو تلک میموریل ٹرسٹ کی جانب سے لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ پروگرام یکم اگست کو صبح 11 بجے ایس پی کالج گراؤنڈ میں منعقد کیا جانا ہے۔ اس کی تصدیق ٹرسٹ سے وابستہ روہت تلک نے کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی  انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شرد پوار نے اس تقریب میں شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

اجیت پوار نے ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ جب کہ این سی پی کے آٹھ دیگر ایم ایل ایز نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اس کے بعد اجیت پوار کےخیمہ  نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر این سی پی کے نام اور نشان کا دعویٰ کیا

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کی معطلی اور منی پور معاملے پر وزیر اعظم کے بیان کے خلاف اپوزیشن لیڈر گزشتہ 24 گھنٹوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران شرد پوار کو بھی سنجے سنگھ کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھے دیکھا گیا۔ انہوں نے مظاہرے میں شرکت کے بعد ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔