Sambhal Committee Report: سنبھل کمیٹی نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوسونپی رپورٹ، ضلع میں 85 فیصد اورصرف 15 فیصد ہندوہونے کا سنسنی خیزدعویٰ، فساد سے لے کر مسجد-مندر تنازعہ کا ذکرکیا گیا
سنبھل میں گزشتہ سال ہوئے فساد کے بعد بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ میں سنسنی خیزدعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو کمیٹی نے جمعرات کو سونپ دی ہے۔ رپورٹ میں اس بات کا ذکرکیا گیا ہے کہ فساد اورخوشنودی کی سیاست نے سنبھل کی آبادی کوبدل دیا ہے۔
سنبھل کی جامع مسجد کے صدر ظفر علی پر پھر درج ہوا مقدمہ، جیل سے رہا ہونے پر جلوس نکالنے کا الزام
سنبھل جامع مسجد کمیٹی کے صدرظفرعلی ایک بار پھرتنازعہ میں گھرگئے ہیں۔ ظفرعلی اوران کے 50 سے 60 حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان پر جلوس نکالنے کا الزام ہے۔
اے پی سی آر کی حمایت سے الہ آباد ہائی کورٹ میں کامیابی، سنبھل انتظامیہ کو آزاد جنت نشا اسکول کی زمین سے بے دخل کرنے کی کوشش سے روکا گیا
الہ آباد ہائی کورٹ نے آزاد جنت نشا اسکول کواس کی زمین سے بے دخلی کے معاملے میں بڑی راحت دی۔ یہ اسکول سنبھل کے علاقے عالم سرائے میں واقع ہے اورایک دیرینہ تعلیمی ادارہ ہے، جوکئی دہائیوں سے بلا رکاوٹ تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔
سنبھل فسادات کے ملزم محمد ارشد کوالہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، اے پی سی آرکی لیگل ٹیم کی بڑی کامیابی
محمد ارشد کو24 نومبر2024 کوسنبھل کی شاہی جامع مسجد کے قریب ایک متنازعہ سروے کے دوران ہونے والے تشدد کے سلسلے میں گرفتارکیا گیا تھا، جس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر بدامنی کو جنم دیا تھا۔ ارشد پرکئی دیگر افراد کے ساتھ، جائے وقوعہ پر موجود ہونے، آتش زنی، پتھراؤ اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش کرتے ہوئے مبینہ طور پر پولیس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
Waqf amendment bill : سنبھل میں وقف بل کی حمایت کرنے والے شخص کی لاٹھی ڈنڈوں سے جم کر ہوئی پٹائی، تین گرفتار
زخمی بزرگ کے مطابق کچھ لوگ اسے زخمی حالت میں تھانے لے گئے اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ جب یہ معاملہ پولیس افسران کے علم میں آیا تو سی او دیپک تیواری نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر بھیجا اور تحقیقات کرائی لیکن تب تک ملزم فرار ہو چکے تھے۔
Eid prayers in Sambhal: سنبھل میں عیدالفطر کی نماز کیلئے گائیڈلائن جاری،لاوڈ اسپیکر پر پابندی،چھت پر بھی نہیں پڑھ سکتے نماز
ایس ڈی ایم وندنا مشرا نے کہا کہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تہواروں کے دوران عید اور نوراتری کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کی نماز چبوترے یا سڑک پر ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Sambhal Jama Masjid: پولیس نے سنبھل کی جامع مسجد کمیٹی کے سربراہ ایڈوکیٹ ظفر علی کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا، گرفتاری کا بھی خدشہ
اتر پردیش کے سنبھل کی جامع مسجد سے متعلق معاملے میں پولیس نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پولیس نے شاہی جامع مسجد کمیٹی کے سربراہ ایڈوکیٹ ظفر علی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔
MP Ziaur Rahman Barq house issue: ضیاءالرحمن برق کے گھر پر چل سکتا ہے بلڈوزر،نقشہ منظور کرائے بغیر عمارت تعمیر کرانے کا الزام
گزشتہ سال ہی ضیاء الرحمان برق کو زیر تعمیر مکان کے حوالے سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ سنبھل کے ایم پی دیپ سرائے علاقے میں ایک مکان بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں ان کا آبائی گھر تھا جسے انہوں نے تعمیراتی نو کے لیے گرایاتھا۔
Neza Mela in Sambhal: سنبھل میں سید سالار مسعود غازی کی یاد میں منعقد ہونے والا نیزہ میلہ نہیں ہوگا منعقد،انتظامیہ نے نہیں دی اجازت
اٹھارہ مارچ کو میلے کا پرچم لہرانے کا منصوبہ تھا اور کمیٹی نے 25، 26 اور 27 مارچ کو میلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ میلہ ہولی کے بعد سالار مسعود غازی کی یاد میں سنبھل میں لگایا جاتا ہے جسے نیزہ میلہ کہا جاتا ہے۔
Jumme ki Namaz at 2:30 pm in Sambhal Jama Masjid: سنبھل کی شاہی جامع مسجد میں دوپہر 2:30 بجے ہوگی نمازِ جمعہ، تہوار کو پرامن طریقے سے منانے کی اپیل
ظفر علی نے کہا کہ انتظامیہ کا یہ ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ اس سے قبل بھی مساجد کو ترپال سے ڈھانپا جاتا تھا اور اب دوبارہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہ قدم مساجد کے تحفظ اور عوامی امن کو برقرار رکھنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔





