Delhi Karol Bagh Bus Accident: دہلی کے کرول باغ میں خوفناک بس حادثہ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
دہلی فائر بریگیڈ کے مطابق، انہیں رات تقریباً 1 بجکر 8 منٹ پر بس پلٹنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بس کی تیز رفتار حادثے کی سب سے بڑی وجہ تھی۔ چشم دید گواہوں نے بتایا کہ بس موڑ پر آنے کے بعد ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ پلٹ گئی اور موقع پر خوف و ہراس پھیل گیا۔
Bolero Crashes into Tree in Agra: آگرہ میں خوفناک سڑک حادثہ، درخت سے بولیرو، خاتون اور بچی سمیت 5 افراد ہلاک
ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد اٹاوہ ضلع کے رہنے والے تھے اور مندر سے واپس آ رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ زور دار ٹکر کی آواز سن کر مقامی افراد اور راہگیر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالنے میں مدد دی
Nepal Bus Plunge: نیپال کے تریشولی ندی میں مسافر بس گرنے سے 18 افراد ہلاک، 27 افراد زخمی
نیپال کے وسطی ضلع دھادنگ میں پیر کی علی الصبح ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا جب مسافروں سے بھری ایک بس تریشولی ندی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ بس مغربی شہر پوکھرا سے دارالحکومت کٹھمنڈو جا رہی تھی۔
Horrific Road Accident: اڈیشہ میں بھیانک سڑک حادثہ: پانچ پولیس اہلکار ہلاک، چار شدید زخمی، ریاستی حکومت کا متاثرین کو معاوضے کا اعلان
اڈیشہ کے ضلع جھارسوگوڈا میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی ناگہانی موت ریاست کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
Horrific Road Accident: بدایوں میں دو بسوں کے درمیان زوردار ٹکر، تین افراد ہلاک اور 12 زخمی، اوورٹیک کرنے کے دوران پیش آیا خوفناک حادثہ
اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں اتوار کی صبح ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری نجی بس اور روڈویز بس کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ علاقے میں افرا تفری اور چیخ و پکار مچ گئی۔
Horrific Road Accident: دہلی کے جنک پوری میں تیز رفتار کار کی ای رکشہ کو ٹکر، 6 سالہ بچی جاں بحق، نانی زخمی
مغربی دہلی کے علاقے جنک پوری میں پیش آئے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ای رکشہ الٹ گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار چھ سالہ بچی کی موت ہو گئی جبکہ اس کی نانی شدید زخمی ہو گئیں۔ واقعے نے ایک بار پھر دارالحکومت میں ای رکشوں کی بڑھتی تعداد اور سڑک سلامتی کے مسائل پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
Karnataka Road Accident: کرناٹک میں دردناک سڑک حادثہ: ہائی وے پر کئی گاڑیاں ٹکرائیں، سات افراد جاں بحق
کرناٹک کے ہوسکوٹے کے نزدیک واقع ہوسکوٹے–دباسپیٹ نیشنل ہائی وے پر ایک دردناک سڑک حادثے میں سات افراد کی موت ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
Mathura Accident: متھرا میں درد ناک سڑک حادثہ، یمنا ایکسپریس وے پرتیز رفتارٹرک نے بس مسافروں کو کچلا، 6 افرادہلاک
اسی وقت ایک تیز رفتار کنٹینر بے قابو ہو کر آیا اور سڑک پر کھڑے مسافروں کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اس قدر اچانک اور شدید تھا کہ مسافروں کو سنبھلنے یا خود کو بچانے کا موقع تک نہ مل سکا اور کنٹینر انہیں روندتا ہوا آگے نکل گیا۔
Bhopal Road Accident: بھوپال میں دردناک سڑک حادثہ، ٹریکٹر ٹرالی –لوڈنگ گاڑی میں تصادم،پانچ افراد جاں بحق، بارہ شدید زخمی
سامنے سے آ رہی ٹریکٹر ٹرالی سے اس کی زوردار ٹکر ہو گئی۔ ٹکر کے نتیجے میں لوڈنگ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار کئی افراد بری طرح پھنس گئے، جنہیں مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے نکالا گیا۔
Katni Road Accident: مدھیہ پردیش کے کٹنی میں تیز رفتار پک اپ کا قہر، معصوم بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو کچلا
عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق پک اپ کی رفتار انتہائی تیز تھی، جس پر ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور سامنے سے آ رہی موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے۔





