نئی دہلی :اتر پردیش کے شہر آگرہ میں جمعہ کی صبح ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں بولیرو گاڑی میں سوار 5 عقیدت مند جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین سالہ بچی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سیفائی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یہ حادثہ چتر ہاتھ پولیس اسٹیشن کے تحت اٹاوہ روڈ پر پئی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بولیرو گاڑی کیلا دیوی مندرسے درشن کرکے واپس آ رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر سڑک کنارے ایک درخت سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔
حادثے کے بعد علاقے میں افرا تفری
حادثے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دیہاتیوں نے پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی، جس کے بعد فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ڈی سی پی ایسٹ ابھیشیک اگروال کے مطابق حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد اٹاوہ ضلع کے رہنے والے تھے اور مندر سے واپس آ رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ زور دار ٹکر کی آواز سن کر مقامی افراد اور راہگیر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالنے میں مدد دی۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی کا کنٹرول ختم ہو گیا، جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ حکام نے واقعے کی تفصیلی جانچ شروع کر دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




