Bharat Express DD Free Dish

Red Fort

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی یوم آزادی کی تقریر کی بنیاد پر نافذ کی جانے والی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ہے۔وزیر اعظم نے 2 کروڑ لکھ پتی دی دی بنانے کی بات کی تھی، یعنی 2 کروڑ خواتین کو SHGs یا آنگن واڑیوں میں لکھ پتی بنانے کی بات کہی تھی۔

پی ایم مودی نے لال قلعہ سے کہا تھا کہ اب میرا خواب گائوں میں 2 کروڑ لکھ پتی دیدیاں بنانے کا ہے۔ اس کے لیے ہم نے ایک نئی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو ڈرون چلانے اور مرمت کرنے کی تربیت دی جائے گی۔

گزشتہ دو لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے لیے مسلم ووٹ تقریباً 8 فیصد پر مستحکم رہا ہے۔ بی جے پی اس میں 5 فیصد ووٹ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دراصل اپوزیشن پارٹیوں میں اتحاد صرف بی جے پی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے نظر آرہا ہے۔

میں آپ میں سے آتا ہوں، میں آپ کے بیچ سے نکلا ہوں، میں آپ کےلیے جیتا ہوں۔ اگر مجھے خواب بھی آتا ہے، تو آپ کے لیے آتا ہے، اگر میں پسینہ بھی بہاتا ہوں تو آپ کےلیے بہاتا ہوں، اس لیے نہیں کہ آپ نے مجھے ذمہ داری دی ہے، میں اس لیے کررہاہوں کہ آپ میرے پریوار جن ہیں اور آپ کے خاندان کےممبر کے ناطے میں آپ کے کسی دکھ کو دیکھ نہیں سکتا ہوں۔

Independence Day 2023: یوم آزادی کے موقع پردہلی میں سیکورٹی کے لئے اس بار اے آئی پر مبنی چہرے کی پہچان کرنے والا سسٹم لگایا گیا ہے۔

نیشنل وار میموریل، انڈیا گیٹ، وجے چوک، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، پرگتی میدان، راج گھاٹ، جامع مسجد میٹرو اسٹیشن، راجیو چوک میٹرو اسٹیشن، دہلی گیٹ میٹرو اسٹیشن، آئی ٹی او میٹرو گیٹ، نوبت خانہ اور شیش گنج گردوارہ سمیت 12 مقامات پر سیلفی پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔

خفیہ ایجنسیوں نے حال ہی میں اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی)، سی آئی ایس ایف، دہلی پولیس اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے ساتھ یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ کی۔ اس ملاقات میں ممکنہ خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لال قلعہ پر حفاظتی انتظامات کے  پیش نظر راستے پر دہلی پولیس کے 10,000 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے جائیں گے، 1000 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، تاکہ آنے جانے والے تمام لوگوں اور مشکوک لوگوں پر نظر رکھی جائے گی

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ 'یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر راج گھاٹ، آئی ٹی او اور لال قلعہ کے آس پاس کے تمام علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے

دہلی میں جمنا ندی کا پانی رنگ روڈ پر لال قلعہ کی دیوار تک پہنچ گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سنیچر کو ٹویٹ کیا کہ ندی کے پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے اور حالات جلد ہی معمول پر آ جائیں گے۔