Bharat Express

RBI

ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 2022-23 میں 7.2 فیصد رہی ہے۔ تازہ ترین جاری کردہ اعداد و شمار میں اس عرصے کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 7.2 فیصد بتائی گئی ہے۔ جبکہ 2021-22 میں یہ تخمینہ 9.1 فیصد تھا۔ مرکزی وزارت شماریات نے اس سلسلے میں اعداد و شمار جاری کئے ہیں ۔

Shaktikanta Das: شکتی کانت داس نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ مالی سال 24 کے لئے ہندوستان کی جی ڈی پی ترقی شرح 6.5 فیصد رہے گی۔ شرح سود میں اضافے کو روکنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے بلکہ زمینی سطح کی صورتحال دیکھ کرفیصلہ کیا جاتا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے پیر کو کہا کہ ہندوستان کی معیشت نے 2022/23 کی آخری مالی سہ ماہی میں نظر آنے والی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے، جبکہ تازہ ترین افراط زر کا نتیجہ پیش گوئی سے بہتر رہا ہے۔

ایس بی آئی کے بعد پی این بی نے 2 ہزار روپے کے متعلق گائیڈ لائن جا ری کی ہے۔ جس کے مطابق آدھار کارڈ، پین کارڈ یا کوئی دوسرا شناختی کارڈ دینے کی ضرورت نہیں۔

2000کے نوٹ کو گردش سے باہر قرار دینے کے بعد آر بی آئی کے گورنر داس نے پہلی بار کہا کہ جن لوگوں کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں ہے، ان کے لیے بھی سب کی طرح نوٹ بدلنے کا عمل لاگو ہوگا۔ داس نے کہا کہ لوگ یقین رکھیں، کافی تعداد میں پرنٹ شدہ نوٹ دستیاب ہیں۔

وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سکریٹری نریپیندر مشرا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کبھی بھی 2000 روپے کا نوٹ جاری کرنے کے حق میں نہیں تھے۔ لیکن پھر جب انہیں بتایا گیا کہ 2000 کے نوٹ کچھ عرصے کے لیے لائے جا رہے ہیں تو انہوں نے اجازت دے دی۔

آربی آئی کی فی الحال کئے گئے اعلان کے مطابق 2000 روپے کے نوٹ کو 23 مئی سے ہفتہ 30 ستمبر 2023 تک بینک اکاؤنٹ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

سال 2023 شروع ہونے سے پہلے  بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہواتھا۔ اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یکم جنوری 2023 سے 1000 روپے کا نیا نوٹ آئے گا

قابال ذکر بات یہ ہے کہ یعنی جن لوگوں  کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں ہے وہ بھی ملک میں کسی بھی بینک کی برانچ میں جا کر آسانی سے اپنے نوٹ بدلوا سکتے ہیں

Rs 2000 Currency Note: آربی آئی نے 2000 روپئے کے نوٹوں کو استعمال سے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ موجودہ نوٹ غیرقانونی نہیں ہوں گے۔