Bharat Express DD Free Dish

Rani Laxmibai

ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رانی لکشمی بائی کی وطن کے لیے قربانی اور لگن ملک کے لیے تحریک کا سبب بنتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی بہادری اور شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 19 نومبر بروز بدھ ان کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس سے قبل یہ مجسمہ لکشمی بائی چوک پر نصب کیا گیا تھا لیکن ٹریفک کے مسئلہ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس سب کے درمیان سیکورٹی کے انتظامات کو بھی سخت کر دیا گیا ہے۔ مجسمے کے قریب رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس اور نیم فوجی دستے بھی تعینات ہیں۔

اس بارے میں شاہی عیدگاہ کمیٹی نے کہا کہ یہ زمین وقف بورڈ کی ہے۔ تاہم فی الحال کوئی تنازعہ سامنے نہیں آیا ہے۔ دراصل رانی لکشمی بائی روڈ پر ڈی ڈی اے پارک میں رانی لکشمی بائی کی مورتی لگانے کا کام زوروشور سے جاری ہے۔

دہلی کے شاہی عیدگاہ  پارک میں رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کرنے کے تنازعہ پر آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے سخت تبصرہ کیا اور کہا کہ رانی لکشمی بائی کے مجسمہ سے نماز میں کیا دقت آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 1857 کی جنگ اور اس میں رانی لکشمی بائی کے کردار کو فراموشش نہیں کرسکتے۔

شاہی عیدگاہ کے پاس ڈی ڈی اے پارک میں رانی لکشمی بائی کی مورتی لگانے سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے ایم سی ڈی نے فی الحال کام روک دیا ہے۔