وزیر اعظم نریندر مودی نے جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی بے مثال بہادری اور شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 19 نومبر بروز بدھ ان کے یوم پیدائش کے موقع پر عقیدت کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، جارج کرین اور وزیرِ مملکت اجے ٹامٹا سمیت کئی لیڈروں نے بھی رانی لکشمی بائی کو یاد کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا: ’’ وطن عزیز کی دلیر اور تاریخ ساز سپاہ سالار رانی لکشمی بائی کو اُن کے یوم پیدائش پر دلی عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آزادی کی پہلی جدوجہد میں ان کی شجاعت اور بے خوف جنگ آج بھی ملک کے لوگوں میں جوش اور جذبہ پیدا کرتی ہے۔ مادرِ وطن کی عزت و وقار کے لیے ان کی قربانی اور جدوجہد کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔‘‘
وزیرِ مملکت اجے ٹامٹا نے بھی خراج عقیدت پیش کیا
وزیر مملکت اجے ٹامٹا نے کہا کہ’’ ہندوستانی خواتین کی بہادری اور شجاعت کی جاوداں علامت رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش پر ادب و احترام کے ساتھ نمن۔ انگریز حکمرانوں کے ظلم کے خلاف ان کی بے مثال ہمت، بے خوف جدوجہد اور عظیم قربانی ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔‘‘
جارج کُرین نے پیش کی خراجِ عقیدت
رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی وزیرِ مملکت جورج کُرین نے کہا کہ، ’’آزادی کی جدوجہد کی تاریخ کی ایک دلیر سپاہ سالار رانی لکشمی بائی کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت۔‘‘
اوم برلا نے بھی کیا یاد
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھی جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا: ’’کم عمری میں ہی بے مثال ہمت، بہادری اور خودداری کے بل پر رانی لکشمی بائی نے برطانوی حکومت کو سخت چیلنج دیا اور مادرِ وطن کے لیے جان قربان کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئیں۔ ان کی شجاعت نے نہ صرف کروڑوں ہندوستانیوں کے دلوں میں نیا جوش بھر دیا بلکہ دنیا کو یہ بھی دکھا دیا کہ جب بھارت کی بیٹیاں اٹھ کھڑی ہوتی ہیں تو کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی۔‘‘
شوراج سنگھ چوہان نے بھی کیا نمن
اس موقع پر مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے رانی لکشمی بائی کو ناری شکتی، شجاعت اور بے خوف ہمت کی علامت قرار دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے ایکس پر لکھا: ’’مادرِ وطن کے وقار اور احترام کی حفاظت کے لیے سب کچھ قربان کرنے والی اس بہادر سپاہ سالار کی تاریخ ساز جدوجہد ہمیشہ آنے والی نسلوں کو ملک اور سماج کی ترقی کے لیے تحریک دیتی رہے گی۔‘‘ جھانسی کی رانی کے نام سے مشہور رانی لکشمی بائی نے 1857 کی جنگِ آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اس بغاوت کی لیڈروں میں سے ایک تھیں۔ ان کی پیدائش 19 نومبر 1828 کو وارانسی (اُس وقت بنارس) میں ہوئی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

