Bharat Express

Ram Mandir

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے کار سیوکوں پرگولی چلانے کے تعلق سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کی گئی۔

تمل  ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اور نوجوان امور کے وزیرادھے ندھی اسٹالن نے ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا سے متعلق بڑا بیان دے دیا ہے اور ایک بار پھر وہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔

ڈیزائن کے اجزاء میں رام مندر، چوپائی 'منگل بھون امنگل ہری'، سوریہ، سریو ندی اور مندر کے ارد گرد مجسمے شامل ہیں۔ پی ایم مودی نے آج کل 6 ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ ان میں رام مندر، بھگوان گنیش، بھگوان ہنومان، جٹایو، کیوٹراج اور ماں شبری پر مبنی ٹکٹ شامل ہیں۔

برسوں کے انتظار کے بعد اب رام للا اپنے مندر میں پہنچ گئے ہیں۔ اب ان کی بڑی مورتی کو خصوصی گاڑی میں ایودھیا مندر کے احاطے میں لایا گیا۔

وزیر اعلی کیجریوال نے مزید کہا، "میں اپنی بیوی، والدین اور بچوں کے ساتھ جانا چاہتا ہوں، میرے والدین بہت دلچسپی رکھتے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں، میں بعد میں اپنے خاندان کے ساتھ جاؤں گا"۔

راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ لوگ (بی جے پی) رام مندر کو لے کر ماحول سازی میں مصروف ہیں ۔ ہم سب بھگوان رام کے بھکت ہیں لیکن بی جے پی اس کے معاملہ پر جو سیاست کر رہی ہے وہ اچھی بات نہیں ہے۔

مسلم راشٹریہ منچ کے مطابق، کشمیری مسلمانوں کا ماننا ہے کہ زعفران، جسے اس کے رنگ اور خوشبو کے لئے منتخب کیا گیا ہے، بھگوان رام کی 5 سالہ قدیم شکل رام للا کے تقدس کے لئے سب سے موزوں تحفہ ہے، اس لئے زعفران ایودھیا بھجوا رہے ہیں۔

رام مندر کے افتتاح اور پران پرتشٹھا کا عمل جاری ہے۔ اس معاملے میں اپوزیشن نے کئی الزامات عائد کئے ہیں، جن کا اب ٹرسٹ کے رکن نے جواب دیا ہے۔