Bharat Express DD Free Dish

Rajya Sabha Election 2024

این سی پی شرد پوار گروپ کا انضمام کانگریس میں کیا جائے گا، اس سے متعلق قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راجیہ سبھا الیکشن کے بعد ممکن ہے کہ کانگریس میں انضمام کردیا جائے۔

پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی موجود رہے۔سونیا گاندھی اس وقت یوپی کے رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

سونیا گاندھی نے 2019 میں اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری لوک سبھا الیکشن ہوگا۔ کانگریس کرناٹک، تلنگانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا کی سیٹیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔

جیا بچن اپنی اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہ اپنے کام کی وجہ سے کروڑوں روپئے کی جائیداد کی مالکن بن گئی ہیں۔

بی جے پی نے سبھاش برالا کو ہریانہ سے پارٹی امیدوار قرار دیا ہے جبکہ بی جے پی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ کو اتراکھنڈ سے راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی 13 فروری تک اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کی فہرست جاری کر سکتی ہے۔ 10 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی آسانی سے 7 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی جوڑ توڑ اور پہلی ترجیح کی بنیاد پر آٹھویں سیٹ جیتنے کی کوشش کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے دریعہ جاری کردہ ہدایت کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 فروری سے شروع ہوں گے اور کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈر سنجے سنگھ کو عدالت سے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے جیل سے باہرآنے کی اجازت مل گئی تھی۔

عام آدمی پارٹی کی پولیٹیکل افیئرس کمیٹی نے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے پہلی بار سواتی مالیوال کو راجیہ سبھا رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ سنجے سنگھ اور این ڈی گپتا دوبارہ راجیہ سبھا رکن بنیں گے۔