Bharat Express

Rajya Sabha Election 2024

راجیہ سبھا انتخابات میں راجستھان سے امیدوار بنائی گئی سونیا گاندھی نے نامزدگی کے وقت دیئے گئے حلف نامہ میں کہا ہے کہ اٹلی میں اپنے والد کی جائیداد میں ان کا حصہ ہے۔ سونیا کے پاس بھی اپنے خاندان کی جائیداد کا بڑا حصہ ہے، وہ کروڑوں کی مالک ہے۔

سماجوادی پارٹی اور اکھلیش یادو سے ناراض چل رہیں پلوی پٹیل نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ راہل گاندھی کے ساتھ نظرآئیں گی۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک اور بی جے پی کے یوپی کے انتخابی انچارج بیجینت پانڈا موجود رہے۔

ملند دیوڑا نے حال ہی میں کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا میں شامل ہوگئے تھے۔ اب پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس نے کرناٹک، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ سے اپنے راجیہ سبھا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک سے ڈاکٹر سید ناصرحسین، اجے ماکن اور جی سی چندرشیکھر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

بی جے پی نے راجیہ سبھا الیکشن الیکشن کے لئے تیسری فہرست جاری کردی ہے۔ اسی ماہ کے آخر میں 15 ریاستوں کی 55 سیٹوں پرالیکشن ہونا ہے۔ پہلی فہرست میں پارٹی نے اترپردیش، بہار، ہریانہ اور دوسری کچھ ریاستوں کی امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ آج دو لسٹ پارٹی اب تک جاری کرچکی ہے۔ تیسری فہرست 7 امیدواروں پرمشتمل ہے۔

کسانوں کے موضوع پر سماجوادی پارٹی نے کہا کہ آخر بی جے پی چاہتی کیا ہے؟ ایک طرف بی جے پی سوامی ناتھن جی کو بھارت رتن دے رہی ہے، لیکن دوسری طرف کسانوں پرآنسو گیس کے گولے داغے جا رہے ہیں۔

این سی پی شرد پوار گروپ کا انضمام کانگریس میں کیا جائے گا، اس سے متعلق قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راجیہ سبھا الیکشن کے بعد ممکن ہے کہ کانگریس میں انضمام کردیا جائے۔

پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت بھی موجود رہے۔سونیا گاندھی اس وقت یوپی کے رائے بریلی سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

سونیا گاندھی نے 2019 میں اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری لوک سبھا الیکشن ہوگا۔ کانگریس کرناٹک، تلنگانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا کی سیٹیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔