Bharat Express

Rain

ذرائع کے مطابق گاؤں کے کچھ لوگ بارش سے بچنے کے لیے درخت کے نیچے بیٹھے تھے۔ اس دوران اچانک آسمانی بجلی گر گئی جس سے 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اتراکھنڈ میں شدید بارش کے درمیان چار ہزار سے زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ اتراکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل سکریٹری سی روی شنکر نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے چھ ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

دہلی-این سی آر میں بدھ کی شام سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا ۔ شام کو دفتر سے گھر جانے والوں کو شدید ٹریفک جام اور پانی بھر جانے کا سامنا کرنا پڑا۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایس ڈی ایم اے) نے اپنی رپورٹ میں کہا، 'گووالپارہ ضلع میں کشتی پلٹنے کے واقعے میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ناگوں اور جورہاٹ اضلاع میں ایک ایک شخص سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔

داہود میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 اور بھروچ میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ احمد آباد، سابرکانٹھا، کھیڑا، پنچ محل، بوٹاڈ، مہسانہ، سریندر نگر اور امریلی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایک کی موت کی خبر ہے

ریاستی ریلیف کمشنر نے کہا کہ اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلق واقعات میں 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ قنوج ضلع کے لالکیا پور گاؤں میں دو حقیقی بھائیوں کی موت ہو گئی۔ ہردوئی میں چار، دیوریا، کانپور شہر، رام پور، سنبھل اور اناؤ میں ایک ایک کی شدید بارش اور ڈوبنے کے واقعات میں موت ہو گئی ہے۔

وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے میڈیا کو بتایا کہ 'تمام متعلقہ ایجنسیوں  اور میونسپل کارپوریشن  کے عملوں کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔ وہ ریسکیو آپریشنز پر کام کر رہے ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ عوام کو مناسب ریلیف سہولیات فراہم کی جائیں گی

ہریانہ اور پنجاب میں 6 سے 8 جولائی تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں 6 سے 8 جولائی تک یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

سب سے پہلے گھاٹ کوپر میں ایک تین منزلہ عمارت گر گئی۔ اس کے بعد دوپہر کے وقت ویل پارلے علاقے میں ناناوتی اسپتال کے قریب گراؤنڈ پلس تین منزلہ عمارت گر گئی۔ عمارت میں پھنسے پانچ افراد کو باہر نکال کر کوپر ہسپتال بھیج دیا گیا۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قومی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے