Bharat Express

Priyanka Gandhi

کے سی وینوگوپال نے کہا کہ انڈیا الائنس نے اتر پردیش، مغربی بنگال، تمل ناڈو اور مہاراشٹر میں پارٹنر پارٹیوں کی مدد سے اپنا پرچم بلند کیا۔ 18ویں لوک سبھا میں انڈیا الائنس کا اہم حصہ ہوگا۔

امیٹھی میں جیت کے بعد کشوری لال شرما کی سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی ویڈیو کانگریس کی ترجمان سپریا شرینت نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) پر شیئر کی۔ جس میں ہر کوئی ہنستا کھیلتا نظر آ رہا ہے۔

گہلوت نے کہا کہ یہ لاکھوں بچوں کے مستقبل اور طبی پیشے کی ساکھ کا سوال ہے، اس لیے مرکزی حکومت اور این ٹی اے کو اس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اس کی تحقیقات کرنی چاہیے اور ہر ایک کو انصاف ملنا چاہیے۔

کھرگے نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کے نتائج نے واضح کردیا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ  مودی کی قیادت پسند نہیں ہے، یہ مینڈیٹ مودی حکومت کے خلاف ہے لیکن جیسا کہ ان کی عادت ہے وہ سچائی کو قبول نہیں کرتے ہیں اور اس بار بھی وہ ایسا ہی کررہے ہیں ۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے دھوبری میں رقیب الحسین کی حمایت میں مہم چلائی تھی۔ کانگریس لیڈر نے پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روڈ شو بھی کیا تھا۔

اس بار لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کا اہم مدعا اپرنٹس شپ پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کی خواتین اور نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس بار کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کیرلا کے وائناڈ اور اتر پردیش کی رائے بریلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

جمعرات کے روز پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنی لوک سبھا انتخابی مہم کا اختتام ہماچل پردیش کے سولن میں روڈ شو کے ساتھ کیا۔ اس سے پہلے جمعرات کے روز ہی انہوں نے جاکھو مندر اور ہنومان مندر میں پوجا کرنے کے بعد سولن میں آخری روڈ شو کیا۔

پرینکا گاندھی کہا کہ پورے ملک میں تبدیلی کا ماحول ہے، لوگ بی جے پی کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور پیسے کی طاقت سے ہماچل میں حکومت گرانے کی کوشش ان کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ عوام کو یہ بات پسند نہیں۔

پرینکا گاندھی نے کانگڑا میں انتخابی جلسے کوخطاب کیا۔ یہاں انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی پرجم کرتنقید کی۔ پرینکا گاندھی نے ہماچل میں آئی تباہی کا ذکرکیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ووٹنگ کا چھٹا مرحلہ ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس 5 مرحلوں کا ڈیٹا ہے، جس میں پی ایم مودی نے 5 مرحلوں میں 310 سیٹیں جیت چکی ہیں۔