Bharat Express DD Free Dish

Priyanka Gandhi

نئے سال 2026 کے موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈروں راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور پرینکا گاندھی نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے خوشحالی، صحت، روزگار، کسانوں کی ترقی اور جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔

اویوا بیگ آرٹ کے شعبے کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ ایٹلیئر 11 نامی فوٹوگرافی اسٹوڈیو اور پروڈکشن کمپنی کی شریک بانی ہیں، جو ملک بھر میں مختلف برانڈز اور ایجنسیوں کے ساتھ کام کرتی ہے۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس نے بھارتی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کی جھلک دکھا دی ہے۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے اندر قیادت کے توازن میں تبدیلی صاف دکھائی دی۔ اس اجلاس میں جہاں ایک طرف حکومت نے قانون سازی اور پارلیمانی حکمتِ عملی کے ذریعے اپنی گرفت مضبوط رکھی، وہیں کانگریس میں پرینکا گاندھی کا کردار نمایاں ہو کر سامنے آیا اور راہل گاندھی نسبتاً سائیڈ لائن دکھائی دیے۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جمعہ کے روزغیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ اس اجلاس کے دوران کئی اہم معاملات پرحکمران جماعت اوراپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ تاہم سیشن ختم ہوتے ہی دونوں فریق ایک ساتھ بیٹھ کرچائے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

دہشت گرد جدید ہتھیاروں سے لیس تھے اور فرضی شناختی اسٹیکرز کی مدد سے سکیورٹی حصار توڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ سی آر پی ایف کی کانسٹیبل کملیش کماری پہلی اہلکار تھیں جنہوں نے دہشت گردوں کو دیکھا اور خطرے کا الارم بجایا،

ڈی ایم کے اور اس کی اتحادی جماعتوں نے مدراس ہائی کورٹ کے جج جی آر سوامیناتھن کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی مانگ کی ہے۔ 120 اراکینِ پارلیمنٹ کے دستخطوں کے ساتھ لوک سبھا اسپیکر کو نوٹس جمع کرایا گیا ہے۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ نہایت دکھ بھرا اور تشویشناک ہے۔ میں متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

کالکی دھام کے چیف پجاری آچاریہ پرمود کرشنم اورباگیشور ھام کے پنڈت دھیریندرشاستری نے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراس ملاقات کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے آچاریہ پرمود کرشنم نے لکھا، "سناتن کے سمندرمیں جذبات کا سیلاب، ایک شاندار، مافوق الفطرت اورناقابل فراموش تصویر۔ سچائی، ابدی، ہمیشہ کے لیے۔"

کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ مہم پارٹی کا پروگرام نہیں بلکہ عوامی تحریک ہے۔ یہ ہر شہری کی آواز ہے جو شفاف اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے۔ راہل گاندھی اور کانگریس قیادت کا کہنا ہے کہ جب عوام کی آواز متحد ہو کر گونجے گی، تو جمہوریت کی جڑیں اور مضبوط ہوں گی۔

کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا کہ راہل گاندھی نے ووٹ چوری کے خلاف یاترا نکالی، مگر یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے گھسپیٹیوں کے لیے یاترا نکالی۔ تو کیا یہاں کے ووٹر گھسپیٹیے ہیں؟ مہاگٹھ بندھن عوام کے حقوق کی لڑائی لڑ رہا ہے۔