Iran-US-Israel Conflict: ایران کی فتح جمہوریت اور انسانیت کی فتح ہوگی: پروفیسر انور پاشا
آر جے ڈی کے ترجمان نے امریکی جارحیت کے خلاف ایران کے موقف کی بھرپور تائید کی اور مسلم ممالک کی غیرت و حمیت کو جگانے پر زور دیا۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ وہ اس جنگ میں پوشیدہ مثبت امکانات دیکھ رہے ہیں اور ایران کی فتح عالمی امن و انصاف کی فتح ہوگی۔
Public has faith in PM Modi: عوام کو وزیراعظم مودی اور این ڈی اے پر اعتماد، ہر جگہ بی جے پی کا پرچم لہرائے گا: کنگنا رناوت
این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ نے آسام، مغربی بنگال، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کیا۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے بہکاوے میں آنے والی نہیں ہے۔ ان کے مطابق عوام کو این ڈی اے حکومت اور وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور اپوزیشن کو بھی عوامی مفاد میں سوچنا چاہیے۔
Tribute to Khamenei: ’’کشمیری عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘ پی ڈی پی مفتی کا ایرانی سفارت خانے میں خامنہ ای کو خراج عقیدت
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے بھی ایرانی سفارت خانے جا کر تعزیتی رجسٹر پر دستخط کیے اور خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقات کر کے تعزیت پیش کی اور بھارت کے امن کے موقف کو دہرایا۔ نقوی نے کہا: ’’ہم ایران کے سپریم لیڈر حضرت علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ بھارت، جو بدھ کی سرزمین ہے، ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے۔‘‘
Shah In Bengal: ’’کوئی ہندو پناہ گزین بے دخل نہیں کیا جائے گا‘‘ امت شاہ کا مغربی بنگال میں اعلان
مرکزی وزیرداخلہ کی شہریت کے تحفظ کی یقین دہانی، غیرقانونی دراندازوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ۔ امت شاہ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے دستاویزات کی جانچ کے بعد ووٹر لسٹ سے ممکنہ اخراج کے خدشات پر متوا برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
Mamata slams BJP as Bangla-birodhi: ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کا نام ’بنگلا‘ رکھنے کا مطالبہ دہرایا، بی جے پی کو ’’بنگلا مخالف‘‘ قرار دیتے ہوئے اٹھائے سوال
ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کا ’’جائز مطالبہ‘‘ صرف اس لیے مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ ریاست نے بی جے پی کے سامنے جھکنے سے انکار کیا ہے۔ ٹی ایم سی کے بیان کے مطابق ’’ہر انتخابی موسم میں وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ بنگال آتے ہیں اور ہمارے لوگوں، ثقافت اور مٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہیں، لیکن یہ محض دکھاوا ہے۔ بنگلا مخالف عناصر کو ہماری زبان، ہماری شناخت اور ہمارے وقار کی کوئی پروا نہیں۔‘‘
National Security Issue: ’’چین کو جواب دینے کا وقت آیا تو حکومت خاموش رہی‘‘ راہل گاندھی کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید
کانگریس کی ’کسان مہاچوپال‘ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ پروگرام بھارت اور امریکہ کے درمیان ہوئے عبوری تجارتی معاہدے کے خلاف منعقد کیا گیا تھا، جس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔
Chidambaram slams govt: دس فیصد امریکی ٹیرف کا خیرمقدم کرنے والوں پر پی چدمبرم کی سخت تنقید، ٹرمپ پر’’ٹیرف کی ہتھیار بندی‘‘ کا الزام
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کو ٹرمپ کی بیشتر جامع ٹیرف پالیسیوں کے خلاف فیصلہ دیا۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ نے ایک نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تقریباً فوری طور پر تمام ممالک پر 10 فیصد عالمی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا۔
BSP Chief Mayawati PC On Birthday: مایاوتی کی پریس کانفرنس کے دوران ہوا شارٹ سرکٹ، دھوئیں سے مچی افرا تفری، بغیر سوالات کے ہال سے روانہ
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس اس وقت اچانک متاثر ہو گئی جب کانفرنس ہال میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھواں پھیل گیا۔ اس غیر متوقع واقعے کے نتیجے میں ہال میں موجود صحافیوں اور پارٹی کارکنوں میں افرا تفری مچ گئی، جس کے بعد مایاوتی کو بغیر میڈیا کے سوالات کے جواب دیے ہی کانفرنس ادھوری چھوڑ کر باہر جانا پڑا۔
Nitish’s politics is based on his own strength: ’’تیجسوی یادو سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے، مگر نتیش خود کے بل بوتے پر کرتے ہیں سیاست‘‘—بھارت ایکسپریس کے کانکلیو میں بہار کے نائب وزیراعلیٰ وجے سنہا کا بیان
بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا نے آج ’’نئے بھارت کی بات، بہار کے ساتھ‘‘ کانکلیومیں کہا ’’تیجسوی یادو اپنے والد (لالو یادو) کے نام کا استعمال کرتے ہوئے سیاست کرتے ہیں جبکہ نتیش کمار اپنے دم پر سیاست کر رہے ہیں۔‘‘
PM Modi targeted the opposition: ’’آج کل لوگ جن نائک کی چوری کرنے میں لگے ہیں‘‘ وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ، بہار کے لوگوں کو کیا خبردار
وزیراعظم نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے طلبہ کو فیس کی پریشانی نہ ہو، اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہار حکومت ’اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ‘ کے ذریعے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے اور اب اس کریڈٹ کارڈ کے تحت ملنے والے تعلیمی قرضے کو سود سے پاک کر دیا گیا ہے۔





