نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے اپوزیشن پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ آج کل کچھ لوگ ’’جن نائک‘‘ کی چوری کرنے میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اصل ’’جن نائک‘‘ کرپوری ٹھاکر کے خدمات کو بھی یاد کیا۔
کرپوری ٹھاکر اسکل یونیورسٹی کا افتتاح
وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز بہار میں ’کرپوری ٹھاکر اسکل یونیورسٹی‘ کا ورچوئل افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتیش کمار کی حکومت نے اس یونیورسٹی کا نام ’بھارت رتن‘ جن نائک کرپوری ٹھاکر کے نام پر رکھا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا: ’’کرپوری ٹھاکر کو جن نائک سوشل میڈیا کی ٹرول ٹیم نے نہیں بنایا۔ کرپوری ٹھاکر کو جن نائک بہار کے ہر فرد نے بنایا، ان کی زندگی کو دیکھ کرآج کل لوگ ’جن نائک‘ کی چوری میں لگے ہیں اس لیے میں بہار کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ چوکس رہیں تاکہ کرپوری ٹھاکر کو عوام کی طرف سے دیا گیا احترام کوئی نہ چرا سکے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا: ’’کرپوری ٹھاکر نے اپنی زندگی معاشرتی خدمت اور تعلیم کے فروغ میں گزاری۔ وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتے تھے کہ معاشرے کے کمزور افراد بھی آگے بڑھیں۔ ان کے نام پر بنی یہ اسکل یونیورسٹی بھی اسی خواب کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہوگی۔‘‘
بہار میں تعلیم کے شعبے کی ترقی
مودی نے کہا کہ این ڈی اے کی ڈبل انجن حکومت مسلسل بہار کی تعلیمی اداروں کو جدید بنانے میں مصروف ہے۔ آئی آئی ٹی پٹنہ میں بنیادی ڈھانچے کے توسیعی کام شروع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ این آئی ٹی پٹنہ کے بیٹا کیمپس کو ہونہار طلبہ کے لیے کھولا گیا ہے، جبکہ پٹنہ یونیورسٹی، بھوپین منڈل یونیورسٹی، جے پرکاش ودیالیہ، چھپرا اور نالندہ اوپن یونیورسٹی میں نئے انفراسٹرکچر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
طلبہ کی فیس اور اسکالرشپ میں آسانیاں
وزیراعظم نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے طلبہ کو فیس کی پریشانی نہ ہو، اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہار حکومت ’اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ‘ کے ذریعے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے اور اب اس کریڈٹ کارڈ کے تحت ملنے والے تعلیمی قرضے کو سود سے پاک کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکالرشپ بھی 1,800 روپے سے بڑھا کر 3,600 روپے کر دی گئی ہے تاکہ طلبہ کی تعلیم کو آسان بنایا جاسکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

