Bharat Express DD Free Dish

PM Narendra Modi

میری مل بین بھارتی سامعین میں ’جن گن من‘ اور بھجن ’اوم جے جگدیش ہرے‘ کی پیشکش کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ بھارت اور ہند نژاد امریکی برادری سے متعلق متعدد پروگراموں میں شرکت کر چکی ہیں اور عوامی طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار بھی کرتی رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2047 کے ہدف کی بنیاد گزشتہ برسوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر ہے۔ انہوں نے اصلاحات کی رفتار مزید بڑھانے اور روایتی سوچ اور کام کرنے کے طریقوں میں تبدیلی لانے پر زور دیا۔ مودی نے توانائی کے تحفظ کو مستقبل کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ہدف 100 گیگاواٹ ایٹمی توانائی کی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے 2014 سے ہر یوم آزادی پر اپنے روایتی لباس اور مخصوص پگڑی اور صافا کے ساتھ ایک منفرد انداز پیش کیا ہے۔ 2014 سے 2026 تک، ان کی مختلف شکلیں ہندوستانی ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں، جن میں راجستھانی بندھانی، لہریا اور ترنگے کے رنگ شامل ہیں۔

 ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی منمانی پرپارلیمانی کمیٹی سخت ہے۔ وزیراعظم مودی کا ویڈیو ہٹانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کمیٹی نے میٹا کی معافی مسترد کردی اور کہا کہ اس کے لئے ذمہ دار شخص پر قانونی کارروائی ہو۔

 ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) میں بہت بڑی تبدیلی ہوگی۔ پورا ڈھانچہ بدل جائے گا۔ کئی لوگوں کو این ٹی اے سے نکالا جائے گا۔ حکومت نے بڑی تیاری کی ہے۔ ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پرایجنسی کے آؤٹ سورسنگ نظام میں بھی اصلاحات کی جائیں گی، تاکہ امتحانی عمل کو زیادہ محفوظ اورشفاف بنایا جا سکے۔

وزیراعظم مودی نے پنجاب کی موجودہ صورت حال پربھی ریاستی حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب میں امن وامان کی حالت تشویش ناک ہے اور گینگ وار، بھتہ خوری اور جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تشویش نوجوان نسل سے متعلق ہے، کیونکہ منشیات کی اسمگلنگ پنجاب کے مستقبل کو متاثر کر رہی ہے۔

میلبورن میں وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان جب مدد کرتا ہے تو پاسپورٹ نہیں دیکھتا، اس کا رنگ نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب ایک گلوبل برانڈ بن چکا ہے۔

دونوں ملکوں نے اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے، مشترکہ فوجی مشقوں کو زیادہ مؤثر اور جدید بنانے، اور دونوں افواج کے درمیان باہمی عملی تعاون (انٹرآپریبلٹی) کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ انڈو پیسیفک خطے سے متعلق دفاعی امور پر باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کھرکھودا پلانٹ کو سوزوکی کے "اسمارٹ فیکٹری" تصورکے تحت تیارکیا گیا ہے، جہاں انڈسٹری 5.0 ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ پیداوار کے معیار، تحفظ اورپیداواری صلاحیت کو مزید بہتربنایا جا سکے۔ پلانٹ میں شمسی توانائی، بایوگیس، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم اور دیگرماحول دوست ٹیکنالوجیز کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ اس کی مکمل بجلی کی ضرورت قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع سے پوری کی جائے گی۔

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو لکھے گئے اس کھلے خط پر دستخط کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی نوجوان نسل جاری کشیدگی کی سب سے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ اس سے ان کے مواقع، ترقی اور محفوظ مستقبل متاثر ہو رہی ہے۔ ہندوستانی حکومت نے گزشتہ سال پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ تمام بات چیت معطل کر دی تھی۔ پاکستان کے ساتھ اب کوئی سیاسی، تجارتی یا سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔