Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

Manipur Violence: وزیرداخلہ امت شاہ نے منی پور میں جاری تشدد سے متعلق کل جماعتی میٹنگ بلائی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیراعلیٰ بیرین سنگھ کے ساتھ بھی ریاست میں جاری حالات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے اوبامہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ایک سابق امریکی صدر، جس کے دور حکومت میں چھ مسلم اکثریتی ممالک پر 26,000 سے زیادہ بم گرائے گئے - سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ان کے الزامات پر کوئی کیسے یقین کرے گا؟

وزیراعظم نریندر مودی کو مصر کی حکومت کی طرف سے سب سے بڑے سرکاری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ پی ایم مودی کو صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کے اعلیٰ ترین ایوارڈ 'آرڈر آف دی نیل' سے نوازا ہے۔

وزیراعظم نریندر موی امریکہ دورہ مکمل کرنے کے بعد مصر پہنچ گئے ہیں ۔ آج سے ان کا مصر دورہ شروع ہوچکا ہے ۔ اب سے تھوڑی دیر پہلے پی ایم مودی قاہرہ پہنچے ہیں جہاں مصر کے وزیراعظم نے اپنے ہم منصب اور مہمان یعنی وزیراعظم نریندر مودی کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا ہے۔ پی ایم مودی کے قاہرہ پہنچنے کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے۔

اویسی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نے بھارت میں امتیازی سلوک نہ کئے جانے کی بات کہی۔ اگر ایسا ہے تو پھر منی پور میں 300 گرجا گھروں کو جالا دیا گیا ،کیا یہ امتیازی سلوک نہیں ہے؟ شہریت ترمیمی قانون  بھید بھاو کی بنیاد پر ہی بنا ہے۔ بی جے پی کے پاس 300 وزرا ہیں  جن میں ایک بھی مسلم نہیں ہے ۔

 ہندوستان میں اقلیتوں کی صورتحال سے متلعق ہو رہی تنقید کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نےکہا کہ وہ خود اقلیت ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے صدر جو بائیڈن اوران کی اہلیہ جل بائیڈن کی دعوت پر امریکہ گئے ہوئے ہیں۔ وہاں پران کا وائٹ میں شانداراستقبال کیا گیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے دادا کی نصیحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے دادا کہتے تھے کہ اگر آپ کے گلاس میں شراب نہیں ہے تو آپ اپنے بائیں ہاتھ سے ٹوسٹ کریں۔

صدر وائیڈن نے کہا، "آج میری پی ایم مودی کے ساتھ بہت نتیجہ خیز ملاقات رہی۔ ہم نے کئی سالوں میں کئی بار ملاقات کی ہے۔ اس دوران ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندرمودی نے امریکہ کے دورہ کے دوران صدر جمہوریہ جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات کی اور دہشت گردی کے ساتھ ساتھ دیگر موضوعات پر اپنی بات رکھی۔