Kuch Kuch Hota Hai Song: وزیراعظم مودی نے انڈونیشیا میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ گانے کی مقبولیت کو کیا یاد، صدر پرابوو سبیانتو کو کہا بھارت کا سچا دوست
وزیراعظم نے انڈونیشیا میں مقیم بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا گیت انڈونیشیا میں بے حد مقبول ہے، لیکن جب بھارت اور انڈونیشیا مل کر آگے بڑھتے ہیں تو صرف ’’کچھ کچھ‘‘ نہیں بلکہ ’’بہت کچھ‘‘ ہوتا ہے۔
PM thanks Indonesian government: وزیراعظم مودی نے اعزاز کو بھارت-انڈونیشیا کے تاریخی اور تہذیبی تعلقات کے نام کیا منسوب، صدر اور انڈونیشیا کے عوام کیلئے اظہار تشکر
وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا: ’’میں جمہوریہ انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین اعزاز ’بنتانگ آدی پورنا‘ کو انتہائی عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔ یہ اعزاز ہندوستان کے عوام کا ہے۔ یہ انڈونیشیا کے عوام کی محبت اور خیرسگالی کا مظہر ہے اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
PM Modi at the Indonesian Parliament: انڈونیشیائی پارلیمنٹ سے وزیراعظم کا خطاب، کہا-’’ بھارت اور انڈونیشیا کے تعلقات صدیوں پر محیط، سمندر نے ہمیشہ دونوں ممالک کو جوڑے رکھا‘‘
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قدیم سمندری روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور انڈونیشیا کے لیے سمندر کبھی فاصلے کی علامت نہیں رہا بلکہ ہمیشہ دونوں قوموں کو جوڑنے والا ایک مضبوط پل ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہندوستان اور انڈونیشیا کے لیے سمندر نے ہمیشہ ہمیں قریب لانے کا کام کیا ہے اور آئندہ بھی ہمارا مشترکہ مستقبل اسی سے وابستہ ہے۔‘‘
PM Modi Gets Indonesia’s Highest Honour: انڈونیشیا نے وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا
اس سے قبل انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے وزیراعظم مودی کو ملک کے سب سے بڑے شہری و عسکری اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا۔ 1959 میں قائم کیا گیا ’بنتانگ آدی پورنا‘ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔ اس اعزاز کے ساتھ وزیراعظم مودی کے نام دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے دیے جانے والے اعلیٰ ترین اعزازات کی فہرست میں ایک اور اہم اضافہ ہو گیا ہے
India-Indonesia Major Defence Deal: بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان برہموس میزائل، بحری سلامتی اور اہم معدنیات پر تاریخی معاہدے
وزیراعظم نریندر مودی کے تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے، یعنی انڈونیشیا کے دورے کے دوران طے پائے۔ معاہدوں کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا اعتماد دفاع، سلامتی اور بحری تعاون کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے معاہدوں کے ذریعے دفاعی تبادلوں، قدرتی آفات سے نمٹنے اور صنعتی تعاون کو نئی سمت ملے گی۔
PM Modi’s visit to Indonesia: وزیراعظم مودی کا دورہ انڈونیشیا ،برہموس اور ’استر‘ میزائلوں سے لے کر سبانگ بندرگاہ اور معدنی سرمایہ کاری تک کئی اہم معاہدوں کی توقع
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم معدنیات کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے بھارت انڈونیشیا میں اسٹیل، نکل اور ریئر ارتھ پرمننٹ میگنیٹس کی تیاری کے شعبے میں سرمایہ کاری پر بھی غور کر رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔وزیراعظم مودی نے اپنے دورے کے دوران انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کی،
PM Modi in Jakarta: جکارتہ میں وزیراعظم مودی اور صدر پرابوو سوبیانتو کی آج اہم دوطرفہ ملاقات، دفاع، بحری سلامتی، غذائی تحفظ اور ڈیجیٹل معیشت پر تعاون بڑھانے پر زور
وزیراعظم مودی پیر کی دوپہر اپنے تین ملکی سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں جکارتہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ ان کا انڈونیشیا کا چوتھا دورہ ہے، تاہم جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا مکمل دوطرفہ سرکاری دورہ ہے۔ دونوں رہنما 2018 میں قائم ہونے والی اس شراکت داری کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے اور مستقبل کی ترجیحات طے کریں گے۔
Prime Minister Narendra Modi: تکبر نہیں، بلکہ عاجزی… پی ایم مودی نے نیتی شتکم کی ایک شلوک سے دنیا کو پرہیزگاری کا دیا پیغام
وزیراعظم مودی نے اس شلوک کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی خوشحالی اور کامیابی کا حسن تکبر میں نہیں بلکہ عاجزی اور ایثار کے جذبے میں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ زندگی میں حاصل ہونے والی ہر کامیابی اسی وقت بامعنی سمجھی جا سکتی ہے جب اس کا مقصد عوام کی خدمت، معاشرے کی بھلائی اور ضرورت مندوں کی مدد ہو
Strategic & Economic Ties: وزیراعظم مودی کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں سے اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو ملے گی نئی جہت، بحرہند و بحرالکاہل تعاون اور آزاد تجارتی معاہدے ہوں گے اہم
وزیراعظم آسٹریلیا میں ایک بڑے کمیونٹی پروگرام سے بھی خطاب کریں گے۔ آسٹریلیا میں تقریباً دس لاکھ بھارتی نژاد افراد آباد ہیں اور یہ ملک کی تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی تارکینِ وطن برادریوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بھارتی برادری کو دونوں ممالک کے تعلقات کا ایک مضبوط ستون تصور کیا جاتا ہے۔
Syama Prasad Mookerjee’s birth anniversary: مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت کے قیام سے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یوم پیدائش کی تقریبات کو نئی تقویت ملی: وزیراعظم
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج پورا ملک، خصوصاً مغربی بنگال، ایک ایسے عظیم سپوت کو یاد کر رہا ہے جس نے ہندوستان کی سالمیت، قومی یکجہتی اور ملک کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔





