Bharat Express

Pawan Singh

آسنسول سے الیکشن لڑنے سے انکار کے بعد، بھوجپوری اسٹار اور گلوکار پون سنگھ نے پیر کو بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ اب جو بھی نتیجہ نکلے گا، آپ کو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

پون سنگھ نے پارٹی کی طرف سے لوک سبھا انتخاب میں امیدوار بنائے جانے کے بعد اپنی ہی پارٹی کو جھٹکا دے دیا ہے۔ بی جے پی نے اپنی پہلی لسٹ میں آسنسول سے پون سنگھ کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا تھا ،جہاں ٹی ایم سی کے شتروگھن سنہا کے ساتھ مقابلہ متوقع تھا لیکن اس سے پہلے ہی پون سنگھ نے اس سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

پوسٹ میں شیئر کیے گئے پوسٹرز کے حوالے سے بابل سپریو نے لکھا ہے، 'میں نے ذاتی طور پر اس کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی کروں گا-

شتروگھن سنہا نے ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی صرف اپنے مفاد ہی نہیں سوچ رہی ہے  بلکہ  وہ اپنے ساتھ ساتھ  وہ شاید اپوزیشن کا بھی اور ٹی ایم سی کا بھی مفاد سوچ رہی ہے ۔میں انہیں اس سوچ کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

بی جے پی کی پہلی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی (وارانسی)، وزیر داخلہ امیت شاہ (گاندھی نگر)، راج ناتھ سنگھ (لکھنؤ) سمیت ہائی پروفائل امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور وہ 'کمزور' سیٹیں جنہیں بی جے پی نے 2019 میں بہت کم فرق سے ہارا یا جیتا تھا،اس پر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Akanksha Dubey Death: بھوجپوری فلموں کی اداکارہ آکانشا دوبے گزشتہ دنوں وارانسی کے سارناتھ میں ایک ہوٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔