Bharat Express DD Free Dish

Parliament Budget Session

لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے ایک کتاب کے نام کا ذکر کیا جس میں سابق وزیر اعظم نہرو اور سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی اہلیہ سے متعلق واقعہ کا ذکر کیا گیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہاتھاکہ وزیراعظم نے میک ان انڈیا پروگرام کی تجویز پیش کی۔ میرے خیال میں یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ وزیراعظم نے کوشش نہیں کی لیکن وہ ناکام رہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مینوفیکچرنگ 60 سال میں سب سے کم سطح پر ہے۔

اپوزیشن کے ہنگامے کے بارے میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ پارلیمنٹ کا اجلاس خوش اسلوبی سے چلے گا۔

بجٹ 2025 پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہاکہ ملک کے خزانے کا ایک بڑا حصہ چند امیر ارب پتیوں کے قرضے معاف کرنے پر خرچ ہوتا ہے۔

یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری میعاد کا پہلا بجٹ اجلاس ہوگا۔ مودی حکومت اٹھارہویں لوک سبھا انتخابات کے بعد مکمل بجٹ پیش کرے گی۔ اس سے پہلے ہونے والے سرمائی اجلاس میں زبردست ہنگامہ دیکھنے کو ملا تھا۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا بیشتر حصہ ہنگامہ آرائی میں ضائع ہوگیا۔

سیتا رمن کو 2019 میں ہندوستان کی پہلی کل وقتی خاتون وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔ تب سے، سیتا رمن نے لگاتار چھ بجٹ پیش کیے ہیں، جن میں اس سال فروری میں ایک عبوری بجٹ بھی شامل ہے۔

جینت چودھری جب لوک سبھا میں بولنے کیلئے کھڑے ہوئے تو کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے انہیں منع کردیا اور بیٹھا دیا جس سے وہ کافی ناراض ہوگئے اور انہوں نے پھر اپنی باری پر اپنے خطاب میں کانگریس یہ الزام لگایا کہ انہوں نے میری بے عزتی کی ہے۔ کانگریس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

عبوری بجٹ میں 1 گھنٹے سے بھی وقت باقی ہے۔ یہاں جانیں کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ہندوستانیوں کی معاشی امیدوں اور امنگوں کے لیے کیا بجٹ پیش کریں گی۔

مودی حکومت کے پہلے دور میں ارون جیٹلی نے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالا اور 2014 سے 2019 تک بجٹ پیش کیا لیکن ان کی خرابی صحت کے باعث بعد میں یہ عہدہ پیوش گوئل کو دے دیا گیا۔ ایسے میں انہوں نے یکم فروری 2019 کو مودی حکومت کا پہلا عبوری بجٹ پیش کیا۔

لوک سبھا اسپیکر برلا نے ارکان سے نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ ارکان کو ایوان کو کام کرنے دینا چاہئے۔